• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

دنیا بھر میں انسٹاگرام کی سروس متاثر

شائع March 9, 2023
فوٹو: دی سن
فوٹو: دی سن

دنیا کے مختلف ممالک میں 8 مارچ کو رات گئے اور 9 مارچ کی صبح کو سوشل میڈیا بلاگنگ سائٹ انسٹاگرام کی سروس اچانک ڈاؤن ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں 46 ہزار سے زائد صارفین کو انسٹاگرام کی بندش کا سامنا کرنا پڑا۔

سوشل میڈیا سروس کی بندش سے باخبر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈٹیکٹر میں بتایا گیا کہ انسٹاگرام کی بندش سے متعلق برطانیہ سے تقریباً 2 ہزار صارفین جبکہ بھارت اور آسٹریلیا سے ایک ہزار سے زائد صارفین کی شکایات موصول ہوئیں۔

تاہم بندش سے متعلق وجوہات جاننے کے لیے رائٹرز کی درخواست پر فیس بک، انسٹاگرام کی مالک کمپنی ’میٹا‘ نے فوری ردعمل نہیں دیا۔

صارفین کا ردعمل

انسٹاگرام کی بندش کے باعث ٹوئٹر پر میمز اور تبصروں کے علاوہ کئی صارفین نےسوشل میڈیا سروس کی بندش کی اطلاع دی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024