• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

محمد حفیظ کے گھر چوری کی واردات، ملزمان غیر ملکی کرنسی لوٹ کر فرار

شائع March 8, 2023
— فائل فوٹو: ٹوئٹر
— فائل فوٹو: ٹوئٹر

لاہور میں پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ کے گھر چوری کی واردات میں ملزمات لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق 6 اور 7 مارچ کی درمیانی شب لاہور ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں کرکٹر محمد حفیظ کے گھر چوری کی واردات ہوئی جس کے بعد پولیس نے محمد حفیظ کے چچا شاہد اقبال کی مدعیت میں تھانہ ڈیفنس میں مقدمہ درج کر لیا۔

ایف آئی آر کے مطابق نامعلوم ملزمان دیواریں پھلانگ گھر میں داخل ہوئے، تاہم گھر کے افراد کام کے سلسلے میں اسلام آباد میں تھے۔

محمد حفیظ کے چچا شاہد اقبال نے الزام لگایا کہ ملزمان غیر ملکی کرنسی اور دیگر قیمتی سامان لے کر فرار ہوگئے جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے۔

یاد رہے کہ اس وقت محمد حفیظ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز میں مصروف ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024