• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سیف علی خان نے تنگ آکر فوٹوگرافرز کو بیڈ روم میں آنے کی دعوت دیدی

شائع March 7, 2023
— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان، ان کی اہلیہ کرینہ کپور اور دونوں صاحبزادے تیمور اور جہانگیر علی خان بھارتی میڈیا اور خصوصی طور پر فوٹوگرافرز کی توجہ کا مرکز رہتے ہیں۔

عام طور پر بھارتی فوٹوگرافرز سیف علی خان کے دونوں بچوں کی تصاویر کھینچنے کی کوششوں میں لگے رہتے ہیں اور ایسی کوششوں کے دوران بعض مرتبہ کیمرامین اپنی حدود سے بھی گزر جاتے ہیں۔

حال ہی میں فوٹوگرافرز نے بھی ایسا ہی کیا اور کرینہ کپور و سیف علی خان کی خصوصی تصاویر کھینچنے کے چکر میں وہ چھوٹے خان کی رہائش کے انتہائی قریب آگئے اور ساتھ ہی انہوں نے تصاویر کے لیے سیف علی خان سے فرمائشیں بھی کرنا شروع کیں۔

فوٹوگرافرز کی جانب سے گھر کے حدود کے اندر داخل ہونے اور کرینہ کپور کے بولڈ لباس میں ان کی تصاویر شوہر کے ہمراہ کھینچنے کی فرمائش پر سیف علی خان نے فوٹوگرافرز کو آڑے ہاتھوں لیا اور غصے میں آکر انہیں اپنے بیڈ روم تک آنے کی دعوت تک دے دی۔

بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کے مطابق حال ہی میں کرینہ کپور اور سیف علی خان ملائکا اروڑا کی والدہ کی سالگرہ تقریب میں شریک ہوئے، جس دوران کرینہ کپور نے دیدہ زیب لباس پہن رکھا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا تقریب میں شرکت کے لیے جیسے ہی سیف علی خان اور کرینہ کپور گھر کے اندر داخل ہوئے تو فوٹوگرافرز بھی اپنی حدود سے آگے بڑھ کر ان کے پیچھے پیچھے آئے اور ان سے تصاویر کے لیے پوز دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

اسی واقعے کی وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے عمارت میں داخل ہوتے وقت فوٹوگرافرز ان سے تصاویر کے لیے بار بار فرمائشیں کرتے ہیں۔

فوٹوگرافرز کی فرمائش پر سیف علی خان پہلے انہیں پیار سے منع کرتے ہیں لیکن ان کے بار بار اصرار کے بعد انہوں نے تنگ آکر مذاق میں اپنے بیڈ روم تک آنے کی دعوت دے دی۔

ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ سیف علی خان فوٹوگرافرز کو کہتے ہیں کہ ایک کام کریں، ہمارے بیڈ روم تک آجائیں۔

سیف علی خان کی دعوت پر کرینہ کپور مسکرا دیتی ہیں اور ہنستے ہوئے شوہر کے ہمراہ اندر چلی جاتی ہیں۔

دوسری جانب سیف علی خان کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کئی سوشل میڈیا صارفین نے ان کی حمایت کی اور فوٹوگرافرز کو ہر وقت شوبز شخصیات کی تصاویر لینے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا اور لکھا کہ کیمرامینز کو اپنی حدود میں رہنا چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024