• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پی ایس ایل کے سیکیورٹی انتظامات پر آئی سی سی عہدیدار راولپنڈی پولیس کے معترف

شائع March 7, 2023
ایک ویڈیw میں پولیس افسر اور آئی سی سی عہدیدار کے درمیان ہونے والی گفتگو کو دکھایا گیا—تصویر: راولپنڈی پولیس ٹوئٹر
ایک ویڈیw میں پولیس افسر اور آئی سی سی عہدیدار کے درمیان ہونے والی گفتگو کو دکھایا گیا—تصویر: راولپنڈی پولیس ٹوئٹر

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایک نمائندے نے راولپنڈی پولیس کی جانب سے گیریژن سٹی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے میچوں میں شرکت کرنے والے کرکٹرز کی حفاظت کے انتظامات کو سراہا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی عہدیدار ڈیوڈ اسنیئر نے سٹی پولیس آفیسر سید خالد محمود ہمدانی سے بھی ملاقات کی اور پاکستان سپر لیگ کے لیے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ سی پی او خالد محود ہمدانی نے پی ایس ایل کے لیے سیکیورٹی ڈیوٹی کے جائزے کے دوران آئی سی سی کے سیکیورٹی عہدیدار سے ملاقات کی۔

ترجمان نے سی پی او کے حوالے سے بتایا کہ ’میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کے لیے حفاظتی انتظامات دیکھ رہا ہوں‘ اور بہت اچھا کام کرنے پر ان کی اور راولپنڈی پولیس کی تعریف کی۔

دریں اثنا راولپنڈی پولیس نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں پولیس افسر اور آئی سی سی عہدیدار کے درمیان ہونے والی گفتگو کو دکھایا گیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ سی پی او پی ایس ایل سیکیورٹی کے حوالے سے ’اچھا کام کر رہے ہیں‘۔

ٹوئٹ میں آئی سی سی عہدیدار کے حوالے سےکہا گیا کہ سی پی او سید خالد ہمدانی کی کمان میں راولپنڈی پولیس ایونٹ کو ہر کسی کے لیے محفوظ اور پر لطف بنانے کے لیے فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنا رہی ہے۔

سی پی خالد محود او ہمدانی نے ڈان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

سیکیورٹی اقدامات

پی ایس ایل میچز کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ایلیٹ فورس اور ڈولفن فورس سمیت 5 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

اسٹیڈیم کے دورے کے دوران مسٹر ہمدانی نے پولیس اہلکاروں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور لگن سے ڈیوٹی سرانجام دینے پر ان کی تعریف کی۔

انہوں نے پوائنٹ ٹو پوائنٹ ڈیوٹی بھی چیک کی اور پولیس حکام کو میچز کی سیکیورٹی کے لیے ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے حوالے سے معیاری آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پی) پر عمل درآمد کو ہر صورت میں یقینی بنایا جانا چاہیے۔

سی پی او نے دعویٰ کیا کہ حفاظتی انتظامات کے ساتھ ساتھ ’ٹریفک کے بلا رکاوٹ بہاؤ‘ کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے کیونکہ میچز کے دوران عوام کی سہولت کے لیے اضافی ٹریفک پولیس اہلکار سڑکوں پر تعینات کیے گئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024