• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

بچے کی پیدائش کے بعد ماں اپنے بالوں اور جلد کا خیال کیسے رکھے؟

شائع March 5, 2023
— فوٹو: آن لائن
— فوٹو: آن لائن

ماں بننا یقینی طور پر ایک خوبصورت احساس ہے، لیکن بچے کی پیدائش کے بعد ماؤں کو اکثر بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن میں جسمانی تبدیلیوں کے ساتھ ذہنی اور جذباتی طور بھی کئی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔

تاہم ان میں ایک عام مسئلہ بالوں اور جلد کے مسائل ہیں جس کی وجہ سے اکثر مائیں پریشان رہتی ہیں، حمل کے دوران ہارمونز کی تبدیلیاں بالوں کے گرنے، خشکی اور مہاسوں کا سبب بن سکتی ہیں۔

اکثر یہ سمجھا جاتا ہے کہ حمل کے دوران خواتین کے نئے بال نکلنا شروع ہو جاتے ہیں جو بچے کی پیدائش کے بعد گرنا شروع ہو جاتے ہیں جو خواتین کے لیے ڈپریشن کا باعث بنتے ہیں۔

اسی لیے بچے کی پیدائش کے بعد مائیں اپنے بالوں اور جلد کس طرح خیال رکھ سکتے ہیں، امریکی ویب سائٹ کے مطابق نیچے دیے ہوئے کچھ نسخے آپ کے کام آسکتے ہیں۔

1. تیل سے سر کی مالش

سر پر تیل کی مالش بالوں کی نشوونما کو تیز کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہے، یہ ایک دیسی ٹوٹکا بھی مانا جاتا ہے، یہ بالوں کے جھڑنے کو روکنے اور بالوں کی دوبارہ نشوونما میں مدد کرتا ہے۔

2. صحت مند غذا کو برقرار رکھیں

ہم سب جانتے ہیں کہ صحت مند غذا کو برقرار رکھنا بہترین صحت اور تندرستی کے لیے ایک اہم عنصر ہے، خاص طور پر ماں بننے کے بعد یہ غذائیں بالوں کی نشوونما میں اضافے کا سبب بنتے ہیں۔

اس بات کویقینی بنائیں کہ آپ کی خوراک میں وٹامنز اور غذائی اجزا شامل ہوں جو بنیادی طور پر سبزیوں، اناج اور تازہ پھلوں میں پائے جاتے ہیں، ہائیڈریٹ رہنے کے لیے وافر مقدار میں پانی پینا لازمی یاد رکھیں۔

3. غذائی سپلیمنٹس کا استعمال

اگر آپ زچگی کے بعد بالوں کے گرنے کے بارے میں فکر مند ہیں تو اپنے ڈاکٹر سے وٹامن یا غذائی سپلیمنٹس لینے کے بارے میں مشورہ بھی کرسکتے ہیں۔

4. ذہنی تناؤ

ڈپریشن کو کم کرنے کے لیے ہلکی ورزش لازمی کریں، دن میں صرف 15 منٹ یا آدھے گھنٹے کی ورزش سے آپ ذہنی تناؤ کو کم کرسکتے ہیں، ورزش کرنے سے قبل ڈاکٹر سے مشورہ ضرور لیں۔

5. ابٹن کا استعمال

ایک مسئلہ جو خواتین کے حمل کے بعد بہت نمایاں طور پر دیکھا جاتا ہے وہ جلد کی رنگت میں تبدیلی ہے, تاہم اسے ابٹن کی مدد سے حل کیا جاسکتا ہے لیکن اس بات کہ خاص خیال رکھا جائے کہ ابٹن کا استعمال کرنے سے قبل جلد کے ماہرین سے مشورہ ضرور لیں۔

نوٹ: ان نسخوں پر عمل کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور لیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024