• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am

اداکار محب مرزا نے بالآخر اپنی شادی سے متعلق خاموشی توڑ دی

شائع March 5, 2023
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

کئی سالوں تک خاموش رہنے کے بعد اداکار محب مرزا نے بالآخر صنم سعید سے شادی کرنے کا اعتراف کر لیا۔

ایک روز قبل اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ کی پروگرام ’ڈی فورتھ امپائر‘ میں اداکار صنم سعید اور محب مرزا نے شركت کی جہاں دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ نکاح میں ہونے کی تصدیق کی۔

فہد مصطفیٰ نے جوڑے سے کہا کہ اگر انہیں شادی کی مبارک باد دی جائے تو انہیں اعتراض تو نہیں ہوگا جس پر محب مرزا نے سر ہلا کر اجازت دی۔

اس موقع پر پروگرام میں موجود تمام افراد نے کھڑے ہوکر صنم سعید اور محب مرزا کو ان کی شادی پر مبارک باد پیش کی۔

صنم سعید اور محب مرزا کی شادی کی افواہیں کئی سال سے گردش کررہی تھیں، دونوں کو اکثر ایک ساتھ دیکھا جاتا تھا، لیکن دونوں اداکار اپنی شادی کا سوال نظر انداز کر دیتے۔

بعد ازاں دسمبر 2021 میں دونوں کی رومانوی انداز میں تصاویر وائرل ہونے کے بعد پھر سے چہ مگوئیاں ہوئی تھیں کہ دونوں نے خفیہ طور پر شادی کرلی ہے۔

حال ہی میں سال نو کے موقع پر صنم سعید نے 2022 کی یادوں پر مبنی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں ان کے ساتھ محب مرزا کو بھی دیکھا گیا تھا۔

اور حال ہی میں محب مرزا نے کامیڈی ٹاک شو ’ہنسنا منع ہے‘ میں بھی مبہم انداز میں کہا تھا کہ ان کی شادی ہوگئی اور اب وہ زندگی میں اکیلے نہیں رہے، تاہم انہوں نے صنم سعید کا نام نہیں لیا تھا۔

اکتوبر 2019 میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی آمنہ شیخ اور محب مرزا میں شادی کے 14 سال بعد علیحدگی ہو گئی تھی۔

دونوں ستارے 2005 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024