• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

’اوتار: دی وے آف واٹر‘ کمائی میں ’ٹائی ٹینک‘ سے آگے نکل گئی

شائع March 4, 2023
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ایوارڈ یافتہ معروف فلم ساز جیمز کیمرون کی دسمبر 2022 میں ریلیز ہونے والی سائنس فکشن فلم ’اوتار: دی وے آف واٹر‘ نے محض تین ماہ میں 25 سال قبل ریلیز ہونے والی فلم ’ٹائی ٹینک‘ کو کمائی میں پیچھے چھوڑ دیا۔

دلچسپ بات ہے کہ ’ٹائی ٹینک‘ بھی جیمز کیمرون کی ہدایت کردہ فلم تھی، جسے 1997 میں ریلیز کیا گیا تھا اور مذکورہ فلم ڈیڑھ دہائی تک سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم رہی تھی اور اسے اب تک کی مقبول ترین پانچ فلموں میں بھی شمار کیا جاتا ہے۔

فلمی ناقدین پہلے ہی بتا چکے تھے کہ ’اوتار: دی وے آف واٹر‘ کچھ ہی ماہ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن جائے گی اور ایسا لگتا ہے کہ اگلے تین ماہ میں وہ پہلے نمبر پر آجائے گی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

باکس آفس موجو کے مطابق ’اوتار: دی وے آف واٹر‘ کمائی کے لحاظ سے تین مارچ تک تیسرے نمبر پر آچکی تھی۔

اس وقت کمائی کے لحاظ سے پہلے نمبر پر جیمز کیمرون کی فلم ’اوتار‘ ہی ہے، جسے 2009 میں ریلیز کیا گیا تھا اور مذکورہ فلم ’اوتار: دی وے آف واٹر‘ سیریز کی پہلی فلم ہے۔

کمائی کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ’اوینجرز: اینڈ گیم‘ ہے، جسے 2019 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

ہولی وڈ کی تاریخ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ’اوتار‘ کی اس وقت تک مجموعی کمائی 2 ارب 92 کروڑ امریکی ڈالر سے زائد ہے جب کہ ’اوینجرز: اینڈ گیم‘ کی کمائی 2 ارب 79 کروڑ ڈالر سے زائد ہے۔

اسی طرح ’اوتار: دی وے آف واٹر‘ کی اس وقت تک کمائی 2 ارب 26 کروڑ امریکی ڈالر سے زائد ہے اور فلم نے یہ کمائی محض تین ماہ میں کی ہے جب کہ ’اوینجرز: اینڈ گیم‘ کی کمائی چار سال اور ’اوتار‘ کی کمائی 14 سال کی ہے۔

’اوتار: دی وے آف واٹر‘ تین ماہ کی کمائی کو دیکھتے ہوئے مبصرین خیال کر رہے ہیں کہ فلم آئندہ چند ہفتوں میں کمائی کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر آجائے گی۔

فلمی مبصرین کے مطابق ’اوتار: دی وے آف واٹر‘ کو زیادہ سے 35 کروڑ امریکی ڈالر کی لاگت سے تیار کیا گیا ہوگا، تاہم اس حوالے سے کمپنی اور ہدایت کار نے کوئی وضاحت نہیں کی۔

کارڈ کمائی کے بعد فلم نے اپنے بجٹ سے تقریبا 200 فیصد زائد کمائی کرلی، تاہم فلم کو پروڈیوس کرنے والی کمپنی نے فلم کے بجٹ سے متعلق وضاحت نہیں کی۔

اوتار: دی وے آف واٹر’ کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں 16 دسمبر کو پیش کیا گیا تھا اور پہلے ہفتے فلم نے اندازوں سے کہیں کم کمائی کی تھی، جس پر کچھ لوگ یہ قیاس آرائیاں بھی کر رہے تھے کہ فلم اچھی کمائی نہیں کر پائے گی۔

تاہم فلم نے ریلیز کے دوسرے اور پھر تیسرے ہفتے کمائی کے نئے ریکارڈز بنائے اور محض 19 دنوں میں دنیا بھر سے ریکارڈ ایک ارب 44 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کما کر خود کو اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی 13 ویں فلم بنوایا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024