• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک

شائع March 4, 2023
سیکیورٹی فورسز نے ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا—فائل/فوٹو: اے ایف پی
سیکیورٹی فورسز نے ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا—فائل/فوٹو: اے ایف پی

خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی کے شہری علاقے میں کارروائی کی گئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

کارروائی کے حوالے سے بتایا گیا کہ ہلاک دہشت گرد کے ٹھکانے سے اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا گیا۔

بیان مین بتایا گیا کہ مارا گیا دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مقامی افراد نے پاک فوج کی کارروائی کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔

خیال رہے کہ 27 فروری کو شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے تھے۔

آئی ایس پی آرنے بیان میں کہا تھا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 2 گرفتار کرلیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

اس سے قبل 22 فروری کو بھی ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جہاں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ضلع شمالی وزیرستان میں 14 فروری کو محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی ٹیم نے خود پر حملہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024