• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

چائے پینے کے شوقین افراد کے لیے اچھی خبر

شائع March 2, 2023
— فوٹو: شٹر اسٹاک
— فوٹو: شٹر اسٹاک

کیا آپ بھی سیاہ چائے پینے کے شوقین لوگوں میں شامل ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ سیاہ چائے پینے سے آپ لمبی عمر پاسکتے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کی رپورٹ کے مطابق اینالز آف انٹرنل میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ روزانہ دو یا دو سے زائد کپ سیاہ چائے (بلیک ٹی) پینے سے انسان صحت مند رہتا ہے اور لمبی زندگی جی سکتا ہے۔

اس تحقیق میں 40 سے 69 سال کی عمر کے تقریباً 5 لاکھ مرد اور خواتین کا جائزہ لیا گیا۔

پاکستان میں چونکہ بہت کم لوگ ہی سیاہ چائے پیتے ہیں لیکن تحقیق کے ماہر کا کہنا ہے کہ چونکہ یہ تحقیق برطانیہ سے ہے اس لیے کئی برطانوی شہری باقاعدگی سے سیاہ چائے پینے کو ترجیح دیتے ہیں، جبکہ کچھ لوگ دن میں 10 کپ چائے پینا بھی پسند کرتے ہیں۔

سروے کے تقریباً 10 سال بعد معلوم ہوا کہ جو لوگ وقفے وقفے سے روزانہ دو یا دو سے زیادہ کپ چائے پیتے تھے، ان کے دل کی بیماری اور فالج جیسی وجوہات سے مرنے کا امکان کم تھے۔

ہارورڈ میڈیکل اسکول میں میڈیسن کے ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر اور بوسٹن کے بریگھم اینڈ ویمنز ہسپتال کے ایسوسی ایٹ ایپیڈیمولوجسٹ ہاورڈ سیسو نے کہا کہ یہ ایک دلچسپ تحقیق ہے لیکن غذائی تبدیلی پر ابھی مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

دودھ اور چینی والی چائے پینے سے کیا ہوگا؟

بہت سے لوگ مختلف طریقوں سے چائے بناتے ہیں، اگر آپ سیاہ چائے نہیں پینا چاہتے تو فکر نہ کریں تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ دودھ اور چینی والی چائے صحت کے لیے نقصان دہ نہیں ہے، لیکن شرط یہ ہے کہ اس میں چینی کی مقدار زیادہ نہ ہو۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024