• KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

برطانوی وزیر خارجہ کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات، بی بی سی کے دفاتر پر چھاپوں کا معاملہ زیربحث

شائع March 2, 2023
دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس سے قبل ملاقات ہوئی—فوٹو: ٹوئٹر/ایس جے شنکر
دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس سے قبل ملاقات ہوئی—فوٹو: ٹوئٹر/ایس جے شنکر

برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے بھارتی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے دوران بھارت میں بی بی سی کے دفاتر کی تلاشی کا معاملہ اٹھایا۔

ڈان اخبار میں شائع خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ جیمز کلیورلی کے استفسار پر انہیں آگاہ کیا گیا کہ بھارت میں کام کرنے والے تمام اداروں کو متعلقہ قوانین و ضوابط کی مکمل تعمیل کرنی چاہیے’۔

گزشتہ ماہ بھارت کے ٹیکس حکام نے نئی دہلی اور ممبئی میں بی بی سی کے دفاتر کی 3 روز تک تلاشی لی جہاں انہوں نے کچھ سینیئر ملازمین کے ڈیجیٹل آلات سے ڈیٹا اکٹھا بھی کیا۔

گزشتہ روز جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس سے قبل بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر کے ساتھ بات چیت کے بارے میں برطانوی وزیر خارجہ نے تفصیلات نہیں بتائیں۔

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ ’میں نے ان کے ساتھ جو بات چیت کی ہے وہ ان تک رکھنا بہتر ہے، میں نے اس معاملے کو ان کے سامنے اٹھایا ہے‘۔

برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ ’ڈاکٹر جے شنکر کے ساتھ اتنے مضبوط اور پیشہ ورانہ تعلقات رکھنے کا ایک فائدہ یہ ہے کہ میں اس قابل ہوں کہ میں نے ان کے ساتھ ان معاملات پر تبادلہ خیال کیا‘۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر جے شنکر نے بھی ان میں سے کچھ حساس مسائل پر میرے ساتھ گفتگو کی، تاہم زیادہ تر گفتگو مثبت دو طرفہ امور پر مرکوز رہی۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024