• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ٹک ٹاکر حریم شاہ کی نازیبا ویڈیوز لیک ہونے کے بعد اُن کی فلم کا ٹیزر جاری

شائع March 2, 2023
—فوٹو: اسکرین شاٹ
—فوٹو: اسکرین شاٹ

ماضی میں سیاستدانوں اور معروف شخصیات کی ویڈیوز وائرل کرکے یا ان پر تبصرے کرکے شہرت بٹورنے والی ٹک ٹاکر حریم شاہ کی سوشل میڈیا پر قابل اعتراض ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد گزشتہ روز ان کی زندگی پر بننے والی فلم کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

ڈیجیٹل پلیٹ فارم اردو فلکس نے انسٹاگرام پر فلم ’راز‘ کا ٹیزر جاری کیا، فلم کے ہدایت کار اسد علی زیدی جبکہ فلم کی اسکرپٹ منصور سعید نے تحریر کی۔

فلم کے ٹیزر میں شروع میں کہا جاتا ہے کہ ’شناخت پانے کے لیے شاخت کھو سکتی ہو؟ انٹرنیٹ کی دنیا میں جھوٹ بھی بہت بکتا ہے۔‘

اس فلم میں حریم شاہ مرکزی کردار ادا کررہی ہے تاہم مذکورہ فلم کی ریلیز کی تاریخ کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد حریم شاہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کی ویڈیوز کو ان کی ماضی میں قریب رہنے والی ٹک ٹاکرز صندل خٹک اور عائشہ نے وائرل کی ہیں۔

مختصر ویڈیو میں حریم شاہ نے بتایا کہ صندل خٹک اور عائشہ انہیں پہلے ہی دھمکیاں دے چکی تھیں کہ وہ ان کی ویڈیوز کو وائرل کردیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ پہلے ہی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں عائشہ کے خلاف شکایت درج کروا چکی تھیں مگر تحقیقاتی ادارے نے ان کے خلاف کوئی خاطر خواہ کارروائی نہیں کی۔

ماضی میں حریم شاہ کی سیاستدانوں اور معروف شخصیات کے ساتھ متعدد ویڈیوز وائرل ہوچکی ہیں اور انہیں ان کی ویڈیوز اور متنازع دعووں کی وجہ سے کافی شہرت بھی حاصل رہی ہے۔

ان کے خلاف منی لانڈرنگ سمیت ملک کے تحقیقاتی اداروں کو بدنام کرنے جیسے الزامات کے تحت مختلف مقدمات بھی زیر التوا ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024