• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am

کراچی: ٹریفک حادثے میں اسکول کی طالبہ جاں بحق، ڈرائیور فرار

شائع March 2, 2023
بعد ازاں لاش کو میڈیکو لیگل کارروائی کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا—فائل/فوٹو: ڈان نیوز
بعد ازاں لاش کو میڈیکو لیگل کارروائی کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا—فائل/فوٹو: ڈان نیوز

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں ٹریفک حادثے میں ایک نوعمر لڑکی جاں بحق اور اس کا بھائی زخمی ہوگیا جب کہ ڈرائیور فرار ہوگیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق 15 سالہ فبیہا اپنے بڑے بھائی اربان کے ساتھ موٹر سائیکل پر اپنے اسکول سے گھر واپس آ رہی تھی کہ لیاقت آباد فلائی اوور پر تیز رفتار گاڑی نے انہیں ٹکر ماری اور فرار ہوگئی۔

حادثے میں زخمی ہونے والوں کو قریبی سندھ گورنمنٹ ہسپتال لیاقت آباد لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بچی کی موت کی تصدیق کردی، متوفیہ ڈان نیوز کے رپورٹر عاصم خان کی صاحبزادی تھی۔

بعد ازاں لاش کو میڈیکو لیگل کارروائی کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا، متوفیہ کے بھائی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

کراچی: لاپتا لڑکی ریپ کے بعد قتل

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق کراچی پولیس اور ہسپتال حکام نے بتایا ہے کہ رواں ہفتے کے شروع میں لاپتا ہونے والی 6 سالہ بچی کی لاش بن قاسم کے علاقے سے پائی گئی۔

حکام کا کہنا تھا کہ بچی کی لاش نیشنل ہائی وے کے قریب نالے سے ملی، لاش کو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ کمسن کو وحشیانہ ریپ کا نشانہ بنایا گیا اور پھر قتل کردیا گیا۔

علاقہ کے ایس ایچ او فہد الحسن نے بتایا کہ بچی تین روز قبل گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتا ہو گئی تھی، اہل خانہ نے تھانے میں رپورٹ درج کرائی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024