• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm

فرحت شہزادی کے ریڈ وارنٹ کیلئے ایف آئی اے کا عدالت سے رجوع کا فیصلہ

شائع March 2, 2023
ایف آئی نے فرحت شہزادی کے خلاف اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی سفارش پر مقدمہ درج کیا تھا—فائل فوٹو: ٹوئٹر
ایف آئی نے فرحت شہزادی کے خلاف اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی سفارش پر مقدمہ درج کیا تھا—فائل فوٹو: ٹوئٹر

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے فرحت شہزادی (جنہیں فرح خان کے نام سے بھی جانا جاتا ہے) کو وطن واپس لانے کے لیے کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرحت شہزادی کے خلاف اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی سفارش پر 2 روز قبل (منگل کو) مقدمہ درج کیا تھا۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ ایف آئی اے فرحت شہزادی کی وطن واپسی کے لیے انٹرپول سے رجوع کرنے سے پہلے عدالت سے ان کے ریڈ وارنٹ حاصل کرے گی۔

ایف آئی آر کے مطابق ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ انکوائری کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ فرحت شہزادی نے کرپشن اور رشوت کے ذریعے جرائم کی رقم جمع کی ہے، ان کے بینک اکاؤنٹس میں بھی مشکوک مالی سرگرمی کی اطلاع ملی۔

مزید بتایا گیا کہ ان کے اکاؤنٹس میں 2019 سے 2022 کے دوران بڑی رقوم جمع کروائی گئیں جو ان کی آمدنی سے مطابقت نہیں رکھتیں۔

ایف آئی اے فرحت شہزادی کے شوہر احسن جمیل گجر سے بھی منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فرحت شہزادی اور ان کے شوہر اپریل میں مسلم لیگ (ن) کی زیر قیادت مخلوط حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد بیرون ملک چلے گئے تھے، ایف آئی اے نے گزشتہ ہفتے جوڑے کو طلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہ ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 15 نومبر 2024
کارٹون : 14 نومبر 2024