• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

امیتابھ بچن کے ساتھ فلم میں کام کرنے والی چائلڈ اسٹار اداکارہ کی منگنی ہوگئی

شائع March 2, 2023
—فوٹو: انڈیا ٹوڈے
—فوٹو: انڈیا ٹوڈے

بولی وڈ کی ماضی کی مقبول فلم ’چینی کم‘ میں لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ چائلڈ اسٹار کے طور پر کام کرنے والے اداکارہ کی منگنی ہوگئی۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق بولی وڈ کی معروف فلم چینی کم میں امیتابھ بچن کے ساتھ چائلڈ اسٹار کے طور پر کام کرنے والی اداکارہ سوینی کھارا کی منگنی ہوگئی ہے۔

مذکورہ فلم میں سوینی کھارا نے 9 سالہ بچی کا کردار ادا کیا تھا جو کینسر کا شکار تھی، یہ فلم 2007 میں ریلیز ہوئی تھی۔

تاہم گزشتہ روز 24 سالہ سوینی کھارا نے انسٹاگرام پر اپنی منگنی کی تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ وہ جلد اپنے منگیتر اروش دیسائی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

سوینی کھارا نے ابتدائی طور پر چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر شہرت حاصل کی، انہوں نے کئی فلموں میں کام کیا جن میں پارینیتا، دل مل گئے، ہری پُتر، پاٹ شالا، چینی کم اور ایم ایس دھونی شامل ہیں اس کے علاوہ مقبول ٹی وی پروگرام ’با، بہو اور بےبی‘ میں بھی اداکاری کرچکی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024