• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

اشنا شاہ نے شادی کی تصاویر لیک کرنیوالے بلاگر کو معاف کرتے ہوئے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ معطل کردیا

شائع March 1, 2023
فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر

حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ اشنا شاہ نےفیشن بلاگر اے بی لاکھانی پر اپنی شادی کی تصاویر لیک ہونے کا الزام لگانے کے بعد گزشتہ روز ان سے معافی مانگ لی۔

انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اس کے بعد میں جس شرمندگی کا سامنا کروں گی اس سے معافی کی اہمیت کم نہیں ہوگی، میں اے بی لاکھانی سے عوامی سطح پر معافی مانگنا چاہتی ہوں، انہوں نے مجھے یہ کرنے کو نہیں کہا لیکن میں اپنا نیا سفر اس بوجھ کے ساتھ شروع نہیں کرسکتی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’اگر وہ بغیر اجازت بھی میری تقریب میں فوٹو گرافر لے آئے تو مجھے ان کی آن لائن رسوائی کرنے کا کوئی حق نہیں تھا، دنیا صرف یہاں ختم نہیں ہوجاتی‘۔

اشنا شاہ نےانسٹاگرام اسٹوری پر مزید لکھا کہ کچھ فوٹو گرافر بغیر اجازت کے تقریب میں گھس آئے، بہت سے لوگوں نے میری تصاویر وائرل کیں (اور اے بی لاکھانی کو قصوروار ٹھہرایا گیا)، میں نے اپنی پوری کوشش کی کہ ایسا نہ ہونے دوں لیکن کچھ چیزیں ہمیشہ ہمارے مطابق نہیں چلتیں، ایک نئی دلہن کے طور پر میں نے بہت کچھ مینج کیا، نکاح کی تقریب میں نامعلوم ڈرون نے پرائیویسی لیک کی، لاکھوں لوگوں کی ٹرولنگ برداشت کرنی پڑی اور پھر اے بی نے جو کیا اس سب کے بعد صورت حال ناقابل برداشت ہوگئی ’۔

انہوں نے مزید لکھا کہ مجھے افسوس ہے کہ میں اپنی تکلیف آن لائن شیئر کررہی ہوں، مجھے دماغی صحت کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا زہریلی جگہ ہے جہاں فائدے اور نقصانات دونوں ہیں، اس وقت میرے لیے سب سے اہم یہ ہے کہ میں نے بہترین شخص سے شادی کی ہے اور بہترین خاندان کا حصہ بنی ہوں، اس خوبصورت دن ہمیں لوگوں سے ڈھیر ساری محبت ملی، شادی کی خوشی کی تقریبات ایک بار پھر شروع کررہے ہیں۔’

اداکارہ اشنا نے ایک اور انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ مجھے معلوم ہے کہ ٹرولنگ اور بُلی (bully) کیسا محسوس ہوتا ہے، تاہم دوسرے انسان سے بھی اسی نفرت کا اظہار کرنا، چاہے کوئی بھی وجہ ہو، میری ماں نے مجھے یہ نہیں سکھایا، اے بی نے مجھ سے معافی مانگی ہے اور میں بھی ان سے معذرت کرنا چاہتی ہوں، اور اپنے مداحوں سے درخواست کرتی ہوں کہ ان کے ساتھ برا رویہ اختیار نہ کریں، ہم اس معاملے سے اب آگے بڑھ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اداکارہ اپنی شادی کی تصاویر لیک ہونے پر فیشن بلاگر اے بی لاکھانی پر آگ بگولہ ہوگئی تھیں۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ایک اور اسٹوری میں فیشن فوٹوگرافر کو بھیجے گئے دعوت نامے کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا گیا تھا جس میں اپنے ساتھ اضافی مہمان ساتھ نہ لانے اور تصاویر، ویڈیوز ریکارڈ پر سختی سے پابندی واضح ہے۔

اشنا شاہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر شادی کے دعوت نامے پر درج شرائط کی خلاف ورزی کرنے پر اے بی لا کھانی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

اشنا شاہ نے لکھا تھا کہ ’اے بی لاکھانی اور میں ایک دوسرے کو سالوں سے جانتے ہیں اور انہیں ذمہ داری کے تحت مدعو کیا تھا, وہ اس جگہ بھی موجود تھے جہاں دعوت نامے ڈیزائن کیے گئے تھے، انہیں بھیجے گئے دعوت نامے میں واضح لکھا ہوا تھا کہ وہ اپنے ساتھ کسی کو نہ لائیں،‘

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ’ ان سمیت دیگر مہمانوں کو بھی بھیجے گئے دعوت نامے میں کہا گیا تھا کہ میرے نجی لمحات بالخصوص نکاح کی تقریب ریکارڈ نہیں کی جائے، اے بی لاکھانی نہ صرف اپنے ساتھ اضافہ مہمان لائے بلکہ ایک فوٹو گرافر بھی لائئے جس پر انہوں نے میری فیملی سے جھوٹ بولا کہ میں نے انہیں اجازت دی تھی۔

اشنا نے لکھا تھا کہ اے بی لاکھانی میرے نکاح کی تقریب میں ایک ڈرون بھی لے کر آئے جہاں صرف میرے خاندان کے افراد موجود تھے اور نکاح کے دوران میرے دستخط کے مناظر بھی ریکارڈ کیےجسے دیکھ کر میں روپڑی۔’

انہوں نے مزید لکھا تھا کہ ’اس شخص میں کوئی اخلاقیات نہیں، نہ کوئی اصول ہے، میں نے انہیں شائستگی کے تحت دعوت نامہ بھیجا تھا لیکن انہوں نے نہیں دکھائی‘۔

’اپنی ذہنی صحت اور فیملی کے ساتھ قیمتی وقت گزارنے کیلئے انسٹاگرام سے دور جارہی ہوں‘

اداکارہ اشنا شاہ نے آج سعد انصاری فوٹو گرافر کے ساتھ ہونے والی گفتگو کا اسکرین شیئر کیا جس میں فوٹوگرافر اداکارہ سے تصاویر پوسٹ کرنے پر معافی مانگ رہے ہیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے اے بی لاکھانی کو سوشل میڈیا ٹرولنگ سےصرف بچانے کے لیے ان کے معافی مانگی تھی اور میرا ہی مزاق اڑایا جارہا ہے۔‘

اشنا نے لکھا کہ مجھے میرے طریقے سے شادی کرنے پر میرا ہی مزاق بنایا گیا، میں نے اپنی شادی کو نجی رکھنے کی بہت کوشش کی، اپنے انداز میں سوشل میڈیا پر شیئر کرنا چاہتی تھی لیکن جس انداز میں میری سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اس نےبہت دکھ پہنچایا اور انسان ہونے کے ناتے میں نے ایسا ہی ری ایکٹ کیا۔

اداکارہ نے لکھا کہ نکاح کے دوران ڈرون ہونے کی وجہ سے میں پریشان ہوگئی، سیکڑوں اور ہزاروں مضحکہ پیغامات بھیجے گئے، یہ ظلم سے بھی بدتر ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’براہ مہربانی! میں نے جس لباس کا انتخاب کیا اور اس چیز کے لئے بھی کہ میں نے اپنی چیز کو اپنے تک رکھنا چاہا اس کے لیے مجھے معاف کردیں، میں اس نقطہ نظر سے لاتعلقی اختیار کرتی ہوں۔

اداکارہ نے ایک اور طویل انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ میں نے کئی سالوں سے ٹرولنگ پر ردعمل نہیں دیا لیکن میں بھی ایک انسان ہوں، ایک نئے گھر کی نئی دلہن ہوں’۔

اشنا نے مزید لکھا کہ فوٹوگرافر کو ہائیر کرنے، سیکیورٹی اور مہمانوں کی فہرست تیار کرنے والی ٹیم میں موجود ارکان کی میں حفاظت کرنا چاہتی تھی اور مجھے جو ٹھیک لگا وہ میں نے کیا، میں نے اس تقریب میں نجی رکھنے کے لیے بہت محنت کی تھی’۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’متعدد لوگوں نے میری پرائیویسی میں مداخلت کرکے نکاح کی تقریب سمیت دیگر خوشی کے لمحات سے ناجائز طریقے سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی۔

اداکارہ نے لکھا کہ جب مجھے معلوم ہوا کہ میری پرائیویسی پر حملہ کیا گیا ہے جو میں نے پہلے انسان کو بے نقاب کیا بعدازیں میں نے اس کا خود دفاع کیا، یہاں تک کہ میں اپنے پچھلے بیان سے پیچھے ہٹ گئی کیونکہ انہوں نے مجھ سے معافی مانگی تھی اور پھر مجھے معلوم ہوا کہ اس میں دیگر لوگوں بھی برابر کے شریک تھے، اس لیے اس تمام عمل کے دوران مجھ پر جو اثر ہوا ہے اس کا مداوا نہیں ہوسکتا۔

اشنا شاہ نے لکھا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر بہت سارے کمنٹس پڑھے ہیں جو رکنے کا نام نہیں لے رہے، اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’یقین کریں میں نے ہماری ثقافت کو ٹھیس پہنچانے کے لیے شادی نہیں کی تھی، میرا یہ ارادہ ہر گز نہیں تھا، اگر لوگوں کو لگتا ہے کہ میں نے ایسا کیا ہے تو میں معذرت کرنا چاہتی ہوں۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’اپنی ذہنی صحت اور اپنے بہترین شوہر اور نئی فیملی کے ساتھ اپنا قیمتی وقت گزارنے کے لیے میں سوشل میڈیا سے دوری اختیار کررہی ہوں، تمام محبتوں اور دعاؤں کا شکریہ۔ ’

انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرنے کے ایک گھنٹے بعد ہی اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈی ایکٹیویٹ کردیا ہے۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل اشنا شاہ اور معروف گولفر حمزہ امین رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، شادی کی تقریب میں اداکارہ نے اپنے شوہر کے رقص بھی کیا تھا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024