• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کیفی خلیل کا گانا ’کہانی سنو‘ ٹاپ 10 گلوبل ویڈیوز میں شامل

شائع February 27, 2023
گلوکار نے لوگوں کی محبت کا شکریہ بھی ادا کیا—فوٹو: انسٹاگرام
گلوکار نے لوگوں کی محبت کا شکریہ بھی ادا کیا—فوٹو: انسٹاگرام

’کنا یاری‘ فیم گلوکار کیفی خلیل کا مقبول گانا ’کہانی سنو‘ یوٹیوب پر سب سے زیادہ مقبول 10 گلوبل گانوں کی فہرست میں 8ویں نمبر پر آگیا۔

کیفی خلیل نے ابتدائی طور پر ’کہانی سنو‘کو جنوری 2021 میں ریلیز کیا تھا، جسے کافی سراہا گیا تھا، بعد ازاں کیفی خلیل نے اسی گانے کو نئے انداز میں جون 2022 میں بھی ریلیز کیا تھا۔

گلوکار نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’ “اللہ کا شکر ہے اور آپ سب کا بہت بہت شکریہ، آپ کی محبت اور حمایت کے لیے ڈھیروں پیار اور دعائیں، میرے تمام مداحوں کے لیے میں ہمیشہ شکر گزار رہوں گا۔

انہوں نے لکھا کہ ’ہمیشہ کوشش کروں گا کہ آپ سب کے لیے ہمیشہ لکھتا رہوں، جو میں محسوس کرتا ہوں آپ سب کے لیے، تم سب کے لیے ڈھیر سارا پیار میرے ٹوٹے ہوئے دوستوں۔‘

ذوالفقار خان نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کے لیے حالیہ دنوں میں عالمی سطح پر کسی گیت اور فنکار کے لیے یہ شاید سب سے بڑی کامیابی ہے۔ کہانی سنو 2.0 از کیفی خلیل اس وقت یوٹیوب گلوبل میوزک ویڈیو چارٹس پر آٹھویں نمبر پر ہے۔ جو یہ اعزاز حاصل کرنے والا پاکستان کا پہلا گانا ہے۔

گلوکار کیفی خلیل کے مذکورہ گانے کو دنیا بھر میں بہت پسند کیا گیا اور اسے دیگر گلوکاروں نے بھی گاکر شہرت حاصل کرنے کی کوشش کی، اس گانے کو اب تک 11 کروڑ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

’کہانی سنو‘ حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والے ڈرامے ’مجھے پیار ہوا تھا‘ کا ٹائٹل سانگ بھی ہے ۔

یوٹیوب پر سب سے زیادہ مقبول 10 گلوبل گانوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر شاہ رخ خان کی سپر ہٹ فلم پٹھان کا گانا ’ جھومے جو پٹھان’ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024