• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پی ایس ایل8 کے لاہور اور راولپنڈی کے میچز شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے، نجم سیٹھی

شائع February 26, 2023
پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے تعاون کرنے پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا— فائل فوٹو: اے ایف پی
پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے تعاون کرنے پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا— فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

نجم سیٹھی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے لائٹنگ روٹس پر آنے والی لاگت شیئر کرنے پر اتفاق کیا ہے اور اب پاکستان سپر لیگ کے لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے میچز شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔

پنجاب حکومت اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے میچز پر مذاکرات جاری تھے جہاں حکومت پنجاب نے سیکیورٹی کے لیے پی سی بی سے 45کروڑ روپے کی ادئایگی کا مطالبہ کیا تھا۔

پنجاب حکومت نے اس سے قبل ٹیم کو ہوٹلوں سے قذافی اسٹیڈیم تک کے راستے کو روشن کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی لیکن پی سی بی کے ساتھ اس سلسلے میں مذاکرات تعطل کا شکار رہے اور ایک موقع پر ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ پی ایس ایل کو لاہور اور راولپنڈی سے کراچی منتقل کردیا جائے گا کیونکہ سیکورٹی اخراجات پر دونوں فریقین کے درمیان اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے تھے۔

پنجاب حکومت نے سیکیورٹی فنڈز کے لیے درکار 45کروڑ کے بجائے اپنے مطالبے میں کمی کرتے ہوئے بورڈ سے 25کروڑ کی ادائیگی کا مطالبہ کیا تھا لیکن پی سی بی یہ کہتے ہوئے رقم کی ادائیگی سے انکار کر دیا تھا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے سلسلے میں 2014 میں ہونے والے معاہدے کے تحت ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

پی سی بی نے اس سلسلے میں بورڈ کے پیٹرن ان چیف وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی اس سلسلے میں گفتگو کی تھی۔

پنجاب حکومت کی وزارتی کمیٹی کے فوکل پرسن منصور قادر نے ڈان کو بتایا تھا کہ لائٹس لگتی رہیں گی کیونکہ حکومت لاہور کے شہریوں سے ٹی20 کے سنسنی خیز میچز کو چھیننا نہیں چاہتی تاہم صوبائی کابینہ پی سی بی کے ساتھ اس وقت تک مزید مذاکرات نہیں کرے گی جب تک کہ پی سی بی مستقبل میں استعمال ہونے والی سیکیورٹی لائٹس کی خریداری کے لیے 25 کروڑ روپے ادا کرنے کا عہد نہیں کرتا۔

ہفتہ کو پنجاب کابینہ کی میٹنگ کے بعد پی سی بی نے اس معاملے پر گفتگو کے لیے اپنا ایک اجلاس منعقد کیا تھا اور بورڈ کے ذرائع نے تصدیق کی تھی کہ اسے حکومت کی جانب سے 25 کروڑ روپے کی رقم کی زبانی پیشکش موصول ہوئی تھی لیکن بورڈ نے اس پر اتفاق نہیں کیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پی سی بی کا موقف بہت واضح ہے لیکن حکومت کا معاملہ ایسا نہیں ہے، پہلے پنجاب حکومت نے بورڈ کو 90کروڑ روپے کی ادائیگی کا بجٹ بھیجا تھا اور پھر بتدریج اسے کم کر کے 25کروڑ روپے کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔

پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچوں کا شیڈول

27 فروری 2023 بروز پیر

لاہور قلندرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام لاہور (رات)

یکم مارچ 2023 بروز بدھ

پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز بمقام راولپنڈی (رات)

2 مارچ 2023 بروز جمعرات

لاہور قلندرز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام لاہور (رات)

3 مارچ 2023 بروز جمعہ

اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز بمقام راولپنڈی (رات)

4 مارچ 2023 بروز ہفتہ

لاہور قلندرز بمقابلہ ملتان سلطانز بمقام لاہور (رات)

5 مارچ 2023 بروز اتوار

اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام راولپنڈی (رات)

6 مارچ 2023 بروز پیر

کوئٹہ گلیڈ ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز بمقام راولپنڈی (رات)

7 مارچ 2023 بروز منگل

پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام راولپنڈی (دن)

اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ ملتان سلطانز بمقام راولپنڈی (رات)

8 مارچ 2023 بروز بدھ

پشاور زلمی بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام راولپنڈی (رات)

9 مارچ 2023 بروز جمعرات

اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام راولپنڈی (رات)

10مارچ 2023 بروز جمعہ

پشاور زلمی بمقابلہ ملتان سلطانز بمقام راولپنڈی (رات)

11 مارچ 2023 بروز ہفتہ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ ملتان سلطانز بمقام راولپنڈی (رات)

12 مارچ 2023 بروز اتوار

اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی بمقام راولپنڈی (دن)

لاہور قلندرز بمقابلہ کراچی کنگز بمقام لاہور (رات)

15 مارچ 2023 بروز بدھ

کوالیفائر بمقام لاہور (رات) ٹیم 1 بمقابلہ ٹیم 2

16 مارچ 2023 بروز جمعرات

پہلا ایلیمنیٹر بمقام لاہور (رات) ٹیم 3 بمقابلہ ٹیم 4

17 مارچ 2023 بروز جمعہ

دوسرا ایلیمنیٹر بمقام لاہور (رات) ایلیمنیٹر کی فاتح بمقابلہ کوالیفائر کی رنر اپ

19 مارچ بروز اتوار

فائنل بمقام لاہور (رات)

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024