• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

اٹلی: تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ، 33 افراد ہلاک، مزید کی تلاش جاری

شائع February 26, 2023
سمندری راستے سے یورپ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کے لیے اٹلی ایک اہم لینڈنگ پوائنٹ ہے — فوٹو: رائٹرز
سمندری راستے سے یورپ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کے لیے اٹلی ایک اہم لینڈنگ پوائنٹ ہے — فوٹو: رائٹرز

مختلف ممالک سے مہاجرین کو لانے والی کشتی اٹلی میں سخت سمندری موسم کے بعد چٹانوں سے ٹکرانے کے نتیجے میں کم از کم 33 مسافر ہلاک ہوگئے جبکہ مزید لاپتا ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق پاکستان، افغانستان اور ایران سے مہاجرین کو لانے والی بحری کشتی سخت سمندری موسم کی وجہ سے چٹانوں سے ٹکرانے کے بعد تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں کم از کم 33 مسافر ہلاک ہوگئے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق اٹلی کے صوبے کروٹون کے ساحل پر 27 افراد کی لاشیں پائی گئی ہیں جبکہ مزید لاشیں پانی میں تھیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس وقت ہلاکتوں کی تعداد 33 ہے مگر ممکنہ طور پر اس میں اضافہ ہوگا۔

اٹلی کے محکمہ فائر فائٹر نے ’ٹیلی گرام‘ پر اپنے بیان میں لکھا کہ ہلاک ہونے والوں میں متعدد افراد مہاجرین ہیں جبکہ 40 مسافر زندہ بچ گئے ہیں، مزید کہا کہ تارکین وطن کا جہاز ساحل سے ٹکرا گیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جہاز میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے جبکہ ہلاک ہونے والوں میں ایک شیرخوار بچی اور متعدد بچے شامل تھے۔

ایران، پاکستان اور افغانستان سے تارکین وطن کو لانے والی کشتی سخت سمندری موسم کے دوران چٹانوں سے ٹکرا گئی۔

تاہم اطالوی کوسٹ گارڈ کی طرف سے فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

تارکین وطن کی تلاش جاری ہے—فوٹو: رائٹرز
تارکین وطن کی تلاش جاری ہے—فوٹو: رائٹرز

واضح رہے کہ سمندری راستے سے یورپ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کے لیے اٹلی ایک اہم لینڈنگ پوائنٹ ہے جہاں وسطی بحیرہ روم کے راستے کو دنیا کے خطرناک ترین راستوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

تارکین وطن کی بین الاقوامی تنظیم مسنگ مائگرینٹ پروجیکٹ کے مطابق 2014 سے اب تک وسطی بحیرہ روم میں کم از کم 20 ہزار 333 افراد ہلاک اور لاپتا ہوچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024