• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

اُشنا شاہ اور منگیتر حمزہ امین کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا

شائع February 26, 2023
—فوٹو: ٹوئٹر
—فوٹو: ٹوئٹر

پاکستانی خوبرو اداکارہ اُشنا شاہ اور ان کے منگیتر و معروف گالفر حمزہ امین کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

یاد رہے کہ ستمبر 2022 میں اُشنا شاہ نے اپنے دیرینہ دوست حمزہ امین سے منگنی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد سے دونوں کی شادی کی چِہ مہ گوئِیاں سننے میں آرہی تھیں۔

تاہم گزشتہ رات اداکارہ نے انسٹاگرام پر مایوں کی تقریب کی تصاویر شیئر کیں جس میں اداکارہ نے گولڈن رنگ کی فراک جبکہ حمزہ امین نے سفید شرٹ اور سیاہ پینٹ کا انتخاب کیا۔

تقریب میں قریبی دوست اور اہل خانہ نے شرکت کی۔

اشنا شاہ نے ایک نجی ٹی وی کے انٹرویو دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کی منگیتر حمزہ امین گالف کے کھلاڑی ہیں اور آسٹرین پاکستانی ہیں، ان کی والدہ آسٹرین ہیں جبکہ والد پشتون ہیں، ان سے گزشتہ برس پہلی ملاقات کراچی میں ہوئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حمزہ ایک کھلاڑی ہونے کے علاوہ سماجی کارکن کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اداکارہ اشنا شاہ نے اداکاری کا آغاز 2013 میں ڈرامہ سیریل ’میرے خوابوں کا دیا‘ سے کیا تھا، جس کے بعد اُن کے کئی ڈرامہ سیریل نشر ہوئے۔

ان کے بہترین ڈرامہ سیریل میں ’بشر مومن، الف اللہ اور انسان، بلا، آخر کب تک، پری زاد اور حبس‘ شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024