• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

لاپتا افراد کے معاملے پر بی این پی کا پی ڈی ایم چھوڑنے کا انتباہ

شائع February 26, 2023
پارٹی کے وفد نے وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران انہیں صوبے کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا تھا—فائل/فوٹو:ڈان
پارٹی کے وفد نے وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران انہیں صوبے کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا تھا—فائل/فوٹو:ڈان

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی-مینگل) نے دھمکی دی ہے کہ اگر وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے لاپتا افراد کے معاملے اور اس کے دیگر مطالبات کو فوری طور پر حل نہ کیا تو وہ حکمران پی ڈی ایم اتحاد سے علیحدگی پر غور کرے گی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق بی این پی ایم کے سینئر نائب صدر عبدالولی کاکڑ اور سیکریٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ نے یہ انتباہ کوئٹہ پریس کلب کے باہر پارٹی کی جانب سے جبری گمشدگیوں اور انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کے خلاف لگائے گئے ٹوکن بھوک ہڑتالی کیمپ میں شرکت کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔

وزیر مملکت ہاشم نوتیزئی، رکن صوبائی اسمبلی نصیر احمد شاہوانی، اختر حسین لانگو، ثنا بلوچ، میر اکبر مینگل، احمد نواز اور شکیلہ دہوار نے ٹوکن بھوک ہڑتال کی۔

بی این پی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پارٹی کے وفد نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران انہیں صوبے کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بی این پی-ایم کے سربراہ سردار اختر مینگل کو یقین دلایا تھا کہ وہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کوئٹہ کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ایک صوبائی وزیر پر دو افراد کو قتل کرنے کا الزام ہے جبکہ فورسز مبینہ طور پر سیاسی کارکنوں کو غائب کر رہی ہیں اور یہاں تک کہ خواتین کو بھی ان کے گھروں سے اٹھایا جا رہا ہے۔

عبدالولی کاکڑ نے کہا کہ ’اگر یہ صورت حال جاری رہی تو پارٹی اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کے بعد اپنے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرے گی‘۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی حکومت کو ہٹانے کے لیے بلوچستان اسمبلی میں عدم اعتماد کی قرارداد پیش کرنے میں تاخیر نہیں کرے گی۔

انہوں نے ماحل بلوچ کے بارے میں حکومتی دعوؤں کو مسترد کر دیا جسے سی ٹی ڈی نے چند روز قبل گرفتار کیا تھا۔

جہانزیب بلوچ نے کہا کہ بی این پی انتخابات میں تاخیر کے حق میں نہیں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024