• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

نوازالدین صدیقی پر ان کی بیوی نے ریپ کا مقدمہ درج کروادیا

شائع February 25, 2023
—فائل فوٹو: بھارتی ویب سائٹ
—فائل فوٹو: بھارتی ویب سائٹ

بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے اداکار پر ریپ کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ درج کروادیا۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق عالیہ صدیقی نے اپنے شوہر نواز الدین صدیقی پر ریپ کا مقدمہ درج کروایا ہے۔

عالیہ صدیقی نے انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے اداکار کو ’بدتمیز‘ کہتے ہوئے الزامات کی بوچھاڑ کردی۔

انہوں نے اپنے شوہر نواز الدین صدیقی اور ان کے اہل خانہ پر الزام لگایا کہ وہ ان کے بچوں کو تحویل میں لینا چاہتے ہیں۔

عالیہ صدیقی نے اداکار پر اپنی شہرت اور طاقت کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ نواز الدین صدیقی کو اس بات کا کوئی علم نہیں کہ بچوں کی پرورش کیسے ہوتی ہے۔

انہوں نے آبدیدہ ہوتےہوئے کہا کہ نواز الدین اپنی طاقت کا غلط استعمال کرتے ہوئے مجھ سے بچے چھیننا چاہتا ہے، اس کا بچوں کی پرورش میں کوئی کردار نہیں، وہ تو یہ بھی نہیں جانتا کہ باپ ہونا کیا ہوتا ہے۔

انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں ہندی میں لکھا کہ ’ایک معروف اداکار جو عظیم انسان بننے کی کوشش کرتا ہے، ایک سنگ دل ماں جو میرے معصوم بچوں کو ناجائز کہتی ہے لیکن یہ شخص خاموش رہتا ہے، گزشتہ روز ورسووا تھانے میں ریپ کا مقدمہ (شواہد کے ساتھ) درج کروا لیا ہے، میں اپنے معصوم بچوں کو ان سنگ دل لوگوں کے ہاتھوں میں نہیں جانے دوں گی‘۔

عالیہ صدیقی نے یہ بھی کہا کہ تم اپنی طاقت سے لوگوں کو خرید سکتے ہوں لیکن مجھ سےمیرے بچے نہیں چھین سکتے، بتاؤ مجھ سے بچے چھین کر کہاں رکھوں گے؟ میرے بچے کیا تمہارے ساتھ رہ لیں گے؟ بچوں کو تو یہ بھی نہیں پتا کہ باپ کیا ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ نواز الدین صدیقی اور عالیہ صدیقی نے 2010 میں شادی کی تھی اور ان کے دو بیٹے شورا اور یانی بھی ہیں، اداکار اور ان کی اہلیہ کے درمیان 2018 میں بھی اختلافات ہوگئے تھے اور عالیہ صدیقی نے خلع کے لیے عدالت سے رجوع تک کرلیا تھا مگر بعد ازاں دونوں کے درمیان صلح ہوگئی تھی۔

تاہم 2021 میں دونوں نے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

قبل ازیں عالیہ صدیقی کے وکیل نے اداکار نواز الدین صدیقی پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا تھا کہ نوازالدین صدیقی اپنی اہلیہ کھانا، بستر اور حتیٰ کہ باتھ روم تک استعمال کرنے کی بھی اجازت نہیں دیتے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024