• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm

ایبٹ آباد: جنگلی سوروں کا حملہ، 3 افراد زخمی

شائع February 24, 2023
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

خیبر پختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد کے ایک گاؤں میں جنگلی سوروں نے حملہ کرکے 3 افراد کو زخمی کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ بات جمعرات کے روز ایبٹ آباد کے اس علاقے کے لوگوں نے بتائی۔

اس واقعے کے علاوہ گلیات کے علاقے میں محکمہ جنگلی حیات نے ایک تیندوے کو پکڑ لیا۔

رہائشیوں نے ڈان کو بتایا کہ گزشتہ 2 روز کے دوران نگری بالا گاؤں میں جنگلی سوروں کے ایک ریوڑ نے لوگوں پر حملہ کردیا، حملے میں دوران نذیر، عمر اور نسیم بی بی زخمی ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ ریسکیو 1122 کے رضاکاروں نے زخمیوں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا جہاں خاتون کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔

دوسری جانب محکمہ جنگلی حیات کے حکام نے بتایا کہ جمعرات کی صبح دکھین تتریلا گاؤں کے مضافات میں ایک تیندوے کو پکڑا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس تیندوے کو گن کے ذریعے نیند کی دوا دینے کے بعد 6 گھنٹے کی طویل کوشش میں پکڑا گیا۔

حکام نے بتایا کہ تیندوے کو محکمہ جنگلی حیات کے پی ایم اے روڈ آفس منتقل کردیا گیا، رابطہ کرنے پر ڈی ایف او (وائلڈ لائف) سردار نواز نے بتایا کہ تنوال، ہری پور اور اسلام آباد جنگلی جانوروں کی قدرتی مسکن اور آماجگاہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گلیات کے علاقے کا موسم اور ماحولیاتی نظام جنگلی سوروں کے لیے موزوں نہیں ہے جو کہ مری اور ہزارہ ایکسپریس وے کی تعمیر کی وجہ سے ظاہر ہوا۔

ڈی ایف او وائلڈ لائف نے کہا کہ دونوں شاہراہوں پر باڑ لگی ہوئی ہے جس کی وجہ سے جنگلی جانور ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ جنگلی سوروں نے فصلوں کو بھی نقصان پہنچایا۔

ڈی ایف او نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ جنگلی جانوروں پر لاٹھیوں، کلہاڑیوں اور آتشیں اسلحے سے حملہ نہ کریں تاکہ ان کے ناپید ہونے کو روکا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو چاہیے کہ وہ جانوروں کو مشتعل کرنے کے بجائے انہیں آبادی والے علاقوں سے نکلنے کے لیے محفوظ راستہ فراہم کریں۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024