• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سیوریج لائن دھماکے سے آدھا گھر تباہ، ایمن کو معمولی چوٹیں آئیں، منیب بٹ

شائع February 21, 2023
منیب اور ایمن کے تباہ شدہ گھرکی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھیں— فوٹو: ٹوئٹر
منیب اور ایمن کے تباہ شدہ گھرکی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھیں— فوٹو: ٹوئٹر

اداکار منیب بٹ اور ایمن خان کے لیے گزشتہ چند دن انتہائی مشکل رہے کیونکہ سیوریج لائن میں دھماکے کے نتیجے میں ان کا گھر آدھا تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ایمن کو معمولی چوٹیں بھی آئیں۔

مشہور اداکار جوڑے کی جانب سے حادثے کے بارے میں بات کرنے سے قبل ان کے تباہ شدہ گھر کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر منظرعام پر آگئیں۔

منیب بٹ نے منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پیغام میں کہا کہ اتوار 20 فروری کو سیوریج لائن میں گیس جمع ہونے سے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں میرا آدھا گھر تباہ ہو گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حادثے میں ایمن خان کو شیشے لگنے سے معمولی چوٹیں آئیں اور ہمارے گھر میں کام کرنے والی ملازمہ بھی معمولی جھلس گئیں لیکن اللہ کے فضل سے وہ دونوں روبصحت ہیں۔

اداکار نے کہا کہ اس طرح کے مشکل حالات ایک مرتبہ ہمیں یاد دہانی کراتے ہیں کہ ہماری زندگی میں کیا اہم ہے اور وہ ہماری حفاظت، ہمارے اہل خانہ اور ہمارے اپنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اور میرے اہل خانہ آپ سب کی محبت اور نیک تمناؤں کے انتہائی ممنون ہیں اور آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

یاد رہے کہ گلبرگ کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) اشرف جوگی نے بتایا تھا کہ مشہور ٹی وی اداکارہ ایمن خان اور ان کے شوہر منیب بٹ کے فیڈرل بی ایریا کے بلاک 10 میں واقع گھر میں سیوریج لائن میں دھماکے سے ایک دیوار گر گئی، جس کے نتیجے میں گھریلو ملازم اور دو بچوں کو معمولی زخم آئے۔

ایس ایچ او نے بتایا تھا کہ انہیں اتوار کو دوپہر 1:45 بجے مددگار-15 میں اداکار منیب بٹ کے گھر کے اندر دھماکے کی اطلاع ملی اور پولیس فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچی اور گھر کی تلاشی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ سیوریج لائن دھماکا گیس جمع ہونے سے ہوا اور گھر کی ایک دیوار گری، جس سے ایک خاتون اور دو بچے معمولی زخمی ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024