• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

ایشیائی ترقیاتی بینک کی بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کیلئے 50 لاکھ ڈالر کی منظوری

شائع February 21, 2023
—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو بنیادی ضروریات کی فراہمی کے پیش نظر اہم فصلوں کی کاشت کے لیے کلائمیٹ ریزیلینٹ بیج فراہم کرنے کے لیے 50 لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد کی منظوری دے دی جس سے خواتین کو روزگار کے مواقع مل سکیں گے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے کی جانے والی فنڈنگ سے نصیر آباد ڈویژن کے دیہاتی علاقوں کے لوگوں کو مدد ملے گی۔

بلوچستان کا نصیرآباد ڈویژن سیلاب سے زیادہ متاثر ہوا تھا، جس کے 6 اضلاع میں جعفر آباد، جھل مگسی، کچی، نصیر آباد، صحبت پور اور استا محمد ہیں۔

ان اضلاع میں اس امداد سے کل ایک لاکھ 88 ہزار گھرانوں میں سے 60 ہزار کو چاول کے کلائمیٹ ریزیلینٹ بیج فراہم کیے جائیں گے، ان بیجوں سے صوبے کے 54 ہزار ہیکٹر میں بوائی کی جائے گی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ فنانسنگ جاپان فنڈ فار پراسپرس اینڈ ریزیلینٹ ایشیا اور پیسیفک کے تحت دی جائے گی، اس سے کسان گھرانوں کی خواتین کو کاشتکاری کے پائیدار آلات بھی فراہم کیے جائیں گے۔

چاول کی محفوظ بوائی کے لیے حفاظتی جوتے بھی فراہم کیے جائیں گے، اس کے علاوہ کمیونٹیز کو قدرتی آفات سے بہتر مزاحمت کے اقدامات کرنے کے لیے بھی اضافی فنانسنگ کی جائے گی۔

ملک کے زرعی شعبے میں 82 فیصد تباہی یا نقصان فصلوں کو ہوتا ہے جبکہ لائیو اسٹاک میں 17 فیصد اور فشریز میں ایک فیصد نقصان ہوتا ہے۔

تقریباً 17 لاکھ 80 ہزار ہیکٹر زرعی زمین کو نقصان پہنچا اور 8 لاکھ مویشی ہلاک ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق سیلاب جیسی آفات سے بلوچستان میں زیادہ غربت ہونے کی وجہ سے متاثر بھی زیادہ ہوتا ہے، 37 اضلاع میں سے 35 متاثر ہوئے اور ایک کروڑ 23 لاکھ آبادی میں سے کم ازکم 92 لاکھ لوگ متاثر ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024