• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am

حکومت ملکی معیشت مستحکم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، وزیراعظم

شائع February 21, 2023
وزیراعظم نے کہا تمام مشکلات کے باوجود حکومت ملکی معیشت کی بہتری کے لیے  کوشاں ہے—فوٹو:اے پی پی
وزیراعظم نے کہا تمام مشکلات کے باوجود حکومت ملکی معیشت کی بہتری کے لیے کوشاں ہے—فوٹو:اے پی پی

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے ٹھوس اور فوری اقدامات کر رہی ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق معروف عالمی مالیاتی فرم روتھ چائلڈ اینڈ کمپنی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت کو گزشتہ حکومت کی بدانتظامی کے مسائل کے علاوہ سیلاب جیسی قدرتی آفت کا مقابلہ کرنا پڑا ، غیر ضروری درآمدات میں کمی اور بر آمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام مشکلات کے باوجود حکومت شبانہ روز محنت سے ملکی معیشت کی بہتری کے لیے کوشاں ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے ٹھوس اور فوری اقدامات کر رہی ہے، غیرضروری درآمدات میں کمی اور بر آمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کا بھی سامنا ہے، وفد نے پاکستان کی معاشی صورتحال کو مستحکم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی با صلاحیت افرادی قوت اس کی اصل طاقت ہے۔

وفد نے مزید کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج خطے کی بہتر کارکردگی کی حامل سٹاک ایکسچینجز میں سے ایک ہے، پاکستان نے حالیہ دنوں میں عالمی سطح پر مؤثر انداز میں موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کے بارے آگاہی پیدا کی ، پاکستان کی معیشت کے لیے موجودہ حکومت کے اقدامات اسے مثبت سمت کی طرف گامزن کر رہے ہیں۔

ملاقات میں وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024