• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کراچی: سیوریج لائن دھماکے سے اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ کے گھر کی دیوار گر گئی

شائع February 21, 2023
منیب بٹ اور ایمن خان کے گھر میں دھماکے سے ایک خاتون اور دو بچے معمولی زخمی ہوئے—فوٹو: منیب بٹ انسٹاگرام
منیب بٹ اور ایمن خان کے گھر میں دھماکے سے ایک خاتون اور دو بچے معمولی زخمی ہوئے—فوٹو: منیب بٹ انسٹاگرام

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں مشہور اکارہ ایمن خان اور منیب بٹ کے گھر کی دیوار سیوریج لائن میں گیس بھرنے کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے سے گر گئی۔

گلبرگ کے اسٹیشن ہاؤس افسر اشرف جوگی نے بتایا کہ مشہور ٹی وی اداکارہ ایمن خان اور ان کے شوہر منیب بٹ کے فیڈرل بی ایریا کے بلاک 10 میں واقع گھر میں سیوریج لائن میں دھماکے سے ایک دیوار گر گئی، جس کے نتیجے میں گھریلو ملازم اور دو بچوں کو معمولی زخم آئے۔

ایس ایچ او نے کہا کہ انہیں اتوار کو دوپہر 1:45 بجے مددگار 15 میں اداکار منیب بٹ کے گھر کے اندر دھماکے کی اطلاع ملی اور پولیس فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچی اور گھر کی تلاشی کی۔

انہوں نے کہا کہ سیوریج لائن دھماکا گیس جمع ہونے سے ہوا اور گھر کی ایک دیوار گری، جس سے ایک خاتون اور دو بچے معمولی زخمی ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ چونکہ یہ اتفاقاً پیش آنے والا واقعہ تھا لہٰذا کسی قسم کی قانونی کارروائی کی ضرورت نہیں تھی۔

سہراب گوٹھ میں واقع فائر بریگیڈ کے عہدیدار نے بتایا کہ ہیڈکوارٹرز سے انہیں اس حوالے سے اطلاع ملی جو انہیں مددگار 15 پولیس نے دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ انہیں فائر ٹینڈرز بھیجنے کی ضرورت نہیں پڑی کیونکہ یہ گیس کی وجہ سے سیوریج لائن دھماکا تھا اور آگ نہیں لگی تھی۔

منیب بٹ اور ایمن خان نے اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024