• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

عمران خان صدر مملکت سے آئین شکنی کروا رہا ہے، مریم اورنگزیب

شائع February 20, 2023
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان مجرم ہے جس نے آج عدالت پر دھاوا بولا ہوا ہے—فوٹو: ڈان نیوز
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان مجرم ہے جس نے آج عدالت پر دھاوا بولا ہوا ہے—فوٹو: ڈان نیوز

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان صدر مملکت سے آئین شکنی کروا رہا ہے، پہلے بھی ایسا ہی کیا تھا اور تمام اسمبلیاں کھو بیٹھا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج پاکستان کے عوام جو ٹی وی اسکرین پر ڈرامہ دیکھ رہے ہیں وہ آئین و قانون کا مذاق بنایا جا رہا ہے۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ شخص عدالتوں کو مطلوب ،کبھی ایمبولینس مانگی جارہی ہے کبھی مہلتیں مانگی جارہی ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان مجرم ہے جس نے آج عدالت پر دھاوا بولا ہوا ہے، دو سے تین سو لوگ ساتھ لاکر عدالت پر دھاوا بولا گیا اور جج اورعدالتوں پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کیا یہی سہولت عام آدمی کو دی جاتی ہے، کورٹ میں بلایا جائے تو خاتون جج کو گالی دھمکی دیتا ہے، عوام کو اکساتا ہے اور چلو چلو لاہور ہائیکورٹ چلو کا ٹرینڈ چلاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سہولت بائیس کروڑ عوام سے صرف ایک شخص کو ملتی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان زمان پارک سے چلے تو جان بوجھ کر تاخیر کی گئی تاکہ لوگوں کا ہجوم اکھٹا ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ضمانت قبل از وقت گرفتاری ہے ، جو عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوتا کیا وہ ایف ائی اے کے سامنے پیش ہوگا، عدالت کیوں گرفتاری کا حکم نہیں دیتی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ تمام لوگ جو ایف آئی اے میں مطلوب ہیں پھر سب کو یہ سہولت دی جائے، نواز شریف کو اس وقت مہلت نہیں دی گئی جب کلثوم نواز بیمار تھیں اور زیر علاج تھیں، لیکن نواز شریف نے تمسخر نہیں اڑایا۔

انہوں نے کہا کہ ایک شخص عدالت کو منہ چڑہا رہا ہے اور عدالت کیوں گرفتاری کا حکم نہیں دیتی۔

صدر عارف علوی کی طرف سے الیکشن کمیشن کو صوبائی انتخابات کی تاریخ دینے پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان صدر مملکت سے آئین شکنی کروا رہا ہے، پہلے بھی ایسا ہی کیا تھا اس تمام اسمبلیاں کھو بیٹھا۔

انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان کا دفتر سیاسی دفتر بنا ہوا ہے وہ چاہتا ہے صدر جسٹس بھی بن جائے الیکشن کمیشن بھی بن جائے۔

مریم اورنگزیب نے سوال کیا کہ کیا عمران لاڈلا ہے جس کو آپ مہلت دے رہے ہیں اور وہ دھاوا دے رہا ہے ،اس کیسیں میں جعلی دستخط ہوئے ہیں یہ ضمانت قبل از گرفتاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کیسا شخص ہے جس نے اقتدار کی خاطر ڈپٹی اسپیکر سے صدر سے وزراء سے آئین شکنی کروائی ہے، آج اس شخص کے سامنے نظام انصاف بے بس ہے ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اگر عدالت ایک آئین شکن کو ایک غنڈے کو یہ سہولت دے رہی ہے تو ہر مجرم کو پھر یہ سہولت دی جائے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان نے آج ملک کو مذاق بنا رکھا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024