• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

توشہ خانہ فیصلے پر احتجاج، اسد عمر و دیگر کو کل انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہونے کا حکم

شائع February 20, 2023
عدالت نے کل صبح اسد عمر اور دیگر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا — فائل فوٹو
عدالت نے کل صبح اسد عمر اور دیگر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا — فائل فوٹو

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی نے الیکشن کمیشن کے توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے خلاف احتجاج پر درج مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر اور دیگر کو طلب کرلیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج پر تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں شریک ملزمان کو کل عدالت میں پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کردیا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے خلاف احتجاج پر اسد عمر اور دیگر کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔

انسداد دہشت گردی کے جج راجا جواد عباس حسن نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر، علی نواز اعوان سمیت 9 ملزمان کو کل پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ایف آئی آر میں نامزد شریک ملزمان کو کل صبح نو بجے حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اس کیس میں عبوری ضمانت خارج ہوچکی ہے۔

2 روز قبل اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) سے عبوری ضمانت خارج ہونےکے بعد عمران خان نے حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

10 فروری کو انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے عمران خان کی طبی بنیادوں پر دائر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں طلب کیا تھا، عدالت نے آئندہ سماعت پر عمران خان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان پیش ہوئے تو ٹھیک نہیں تو ضمانت قبل از گرفتاری پر آرڈر دے دیں گے۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کے خلاف احتجاج کرنے پر سابق وزیر اعظم، اسد عمر اور علی نواز سمیت 100 سے زائد کارکنان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024