• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

شائع February 19, 2023
— فوٹو: بی سی سی آئی
— فوٹو: بی سی سی آئی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ کر تیز ترین 25 ہزار رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے۔

دہلی کرکٹ اسٹیڈیم میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے۔

دہلی ٹیسٹ کے تیسرے دن کے دوران بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے 549 اننگز میں 31 ہزار 313 گیندیں کھیل کر 25 ہزار رنز بنا کر ریکارڈ قائم کرلیا۔

اس سے قبل سچن ٹنڈولکر نے یہ اعزاز 577 اننگز کھیل کر حاصل کیا تھا، سچن ٹنڈولکر نے انٹرنیشنل کرکٹ میں مجموعی طور پر 34 ہزار 437 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پوانٹنگ نے 588 اننگز میں 25 ہزار رنز بنائے تھے۔

یاد رہے کہ دسمبر 2020 میں ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ایک اور ریکارڈ توڑا تھا اور وہ ایک روزہ کرکٹ میں تیز ترین 12 ہزار رنز بنانے والے کرکٹر بن گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024