• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

بلغاریہ: 18 افغان مہاجرین کی ہلاکت کے الزام میں 7 افراد گرفتار

شائع February 19, 2023
ہلاک ہونے والے  افغان شہریوں کا یہ گروپ ترکیہ سے مغربی یورپ کی جانب جا رہا تھا—فوٹو:اے ایف پی
ہلاک ہونے والے افغان شہریوں کا یہ گروپ ترکیہ سے مغربی یورپ کی جانب جا رہا تھا—فوٹو:اے ایف پی

بلغاریہ کے دارالحکومت کے باہر لاوارث ٹرک سے 18 افغان باشندوں کی لاشیں ملنے کے ایک روز بعد 7 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق بلغاریہ میں لوگوں کی اسمگلنگ کے دوران یہ مہلک ترین واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب کہ ملک غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کے مسئلے میں اضافے سے نمٹنے کی جدوجہد کر رہا ہے۔

ابتدائی تحقیقات سے پتا چلتا ہے کہ ٹرک لکڑی کے تختوں کے نیچے چھپے 52 افراد کو لے جا رہا تھا جن میں سے 18 افراد دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے۔

یہ ٹرک دارالحکومت صوفیہ سے 20 کلومیٹر شمال مشرق میں لوکورسکو گاؤں کے قریب مقامی لوگوں نے کھڑا دیکھا اور پولیس کو مطلع کیا۔

تفتیش کاروں نے یہ خوفناک منظر دیکھا کہ گاڑی کے ارد گرد گھاس پر لاشیں بکھری پڑی تھیں۔

ہلاک ہونے والے افغان شہریوں کا یہ گروپ ترکیہ سے مغربی یورپ کی جانب جا رہا تھا۔

ایک اور سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ گرفتار ہونے والوں میں کارروائی میں ملوث گروہ کا مشتبہ سرغنہ بھی شامل ہے۔

مشتبہ سرغرنہ کو اس سے قبل انسانی اسمگلنگ کے جرم میں 5 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

حکومت نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث مجرموں کے لیے سخت قوانین کی تجویز پیش کی ہے جب کہ ملک میں اسمگلروں کی اکثریت کو صرف جرمانہ یا قید کی سزائیں دی جاتی ہیں۔

جمعہ کے روز بچنے والے 34 افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024