• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

معروف بھارتی فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرامنڈی‘ کی پہلی جھلک جاری

شائع February 19, 2023
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

نیٹ فلکس انڈیا کی جانب سے بھارتی ویب سیریز ہیرا منڈی کی پہلی جھلک جاری کردی گئی جسے سوشل میڈیا پر کافی سراہا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا انڈیا ٹوڈے کے مطابق ’دیوداس‘ اور ’باجی راؤ مستانی‘ جیسی فلمیں بنانے والے بولی وڈ کے معروف فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی نے اب پاکستان کے شہر لاہور کے تاریخی محلے ہیرا منڈی پر ایک ویب سیریز تیار کی ہے جو جلد ہی نیٹ فلیکس پر دکھائی جائے گی۔

’ہیرا منڈی‘ کے پوسٹر میں سوناکشی سنہا، ادیتی راؤ حیدری، منیشا کوئرالا، شرمین سہگل، سنجیدہ شیخ اور ریچا چڈھا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

ہیرامنڈی میرے سفر کا ایک اہم سنگ میل ہے، سنجے لیلا بھنسالی

سنجے لیلا بھنسالی نے کہا کہ بطور فلمساز ہیرامنڈی میرے سفر کا ایک اہم سنگ میل ہے، یہ لاہور کی طوائفوں پر بننے والی اپنی نوعیت کی ایک منفرد فلم ہوگی، ہیرامنڈی جسے لاہور کا بازار حسن کہا جاتا ہے، اس ویب سیریز کی کہانی بھی اسی بازار حسن سے منسلک خواتین کی زندگی پر مبنی ہے۔

قبل ازیں 2021 میں سنجے لیلیٰ بھنسالی نے ’نیٹ فلیکس‘ سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہیں ان کے دوست معین بیگ نے 14 سال قبل ’ہیرا منڈی‘ کی کہانی دی تھی، جس پر انہوں نے کافی غور کیا اور اب اسی پر سیریز بنائیں گے۔

ان کے مطابق ’ہیرا منڈی‘ سیریز کی کہانی تقسیم ہند سے قبل کی ہے، جس وقت لاہور متحدہ ہندوستان کا حصہ تھا۔

فوٹو: ہندوستان ٹائمز
فوٹو: ہندوستان ٹائمز

فلم ساز نے بتایا کہ ’ہیرا منڈی‘ میں دکھایا جائے گا کہ ماضی میں جسم فروشی کے اڈوں پر کس طرح آرٹ اور ثقافت کی ترویج ہوتی تھی اور کس طرح وہیں سیاست پلتی اور بڑھتی تھی۔

سنجے لیلیٰ بھنسالی نے ’ہیرا منڈی‘ کو مشکل ترین منصوبہ بھی قرار دیا، تاہم ساتھ ہی امید ظاہر کی کہ وہ اسے توقعات کے مطابق پورا کریں گے۔

ویب سیریز کے ہدایت کار بھارتی فلم ساز سنجے لیلا بھانسالی ہیں جنہوں نے اس سے قبل دیوداس ، باجی راؤ مستانی اور گنگو بائی کاٹھیاواری جیسے شاہکار پیش کیے۔

ہیرا منڈی کیا ہے؟

’ہیرا منڈی‘ کو ایک زمانے میں شاہی محلہ بھی کہا جاتا تھا اور لاہور کے قلعہ بند شہر میں اس کی اپنی ایک منفرد تاریخ رہی ہے۔

ہیرا منڈی مغل دور میں لاہور کا ایک ایسا علاقہ رہا ہے جہاں طوائفیں رہا کرتی تھیں اور وہاں رقص و گیت کی محفلیں آراستہ ہوتی تھیں لیکن برطانوی راج میں یہ جنسی پیشہ وروں کا بازار بن گیا جہاں انگریز اور دیگر یورپی شہریوں کے علاوہ دیسی لوگ بھی پہنچنے لگے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024