• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ٹوئٹر نے بھارت میں اپنے 2 دفاتر بند کردیے

شائع February 18, 2023
—فوٹو: فوربز انڈیا
—فوٹو: فوربز انڈیا

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے بھارت میں اپنے 3 میں سے 2 دفاتر بند کردیے۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر نے بھارت میں اپنے دفاتر بند کرنے کے بعد ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ٹوئٹر نے گزشتہ سال بھارت میں 90 فیصد یا تقریباً 200 سے زائد ملازمین کو برطرف کردیا تھاجس کے بعد اب دہلی اور ممبئی دفاتر کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر بنگلورو میں واقع اپنے آفس سے آپریشنز کو جاری رکھے گا۔

ایلون مسک کی جانب سے ملازمین کو برطرف کرنے کے بعد ٹوئٹر کو ملک میں اپنے دفاتر جاری رکھنے میں مشکل پیش آرہی ہے، بھارتی میڈیا ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق ٹوئٹر کے دفاتر کو بند کرنے کے فیصلے کو اخراجات میں کمی سے متعلق اقدام قرار دیا ہے۔

ٹوئٹر کا ایک دفتر بھارت میں آپریشن جاری رکھے گا لیکن کمپنی کو مالی اخراجات، ملازمین کی تنخواہوں اور ٹوئٹر مواد اور ضابطے سے متعلق متعدد چلنجز کا سامنا ہے۔

ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد سے انہوں نے اب تک دنیا بھر میں ٹوئٹر کے متعدد ملازمین کو فارغ کردیا ہے اور کئی دفاتر بھی بند کردیے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024