• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

خیبرپختونخوا: گومل یونیورسٹی میں مخلوط اجتماعات پر پابندی

شائع February 17, 2023
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسمٰعیل خان کی گومل یونیورسٹی کی انتظامیہ نے طلبہ اور طالبات کے مخلوط اجتماعات پر پابندی عائد کردی۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق یونیورسٹی نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سیاسی یا غیر سیاسی اجتماعات پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا کہ ’خیبر پختونخوا حکومت اور ڈیرہ اسمٰعیل خان کی مقامی انتظامیہ کی جانب سے موجودہ سیکیورٹی خدشات اور امن و امان کی مجموعی صورتحال کے پیش نظر تمام اقسام کے سیاسی اور غیر سیاسی اجتماعات پر فوری طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔‘

ڈان سے بات کرتے ہوئے گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے تصدیق کی کہ طلبہ کے طالبات کے ساتھ اکٹھے گھومنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ طالبات کو ان کے متعلقہ شعبہ جات کے باہر احاطے میں ملاقات سے بھی منع کیا گیا ہے۔

وائس چانسلر نے کہا کہ طالبات کو احتیاط کرنا اور کلاس رومز تک محدود رہنا چاہیے، یہ فیصلہ ان کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے مزید کہا کہ سیاسی اور غیر سیاسی اجتماعات پر پابندی امن و امان کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے لگائی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024