• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اسلام آباد: رہائشی علاقے میں خوف پھیلانے والا تیندوا 6 گھنٹوں بعد قابو کرلیا گیا

شائع February 17, 2023
— فوٹو: اسکرین شاٹ
— فوٹو: اسکرین شاٹ

اسلام آباد میں واقع ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی (ڈی ایچ اے) کے ایک گھر میں تیندوا گھس آیا جس سے رہائشی افراد خوف زدہ ہوگئے تاہم رات گئے وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ اور کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی ٹیم نے 6 گھنٹوں بعد قابو کرلیا۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق وائلڈ لائف کی ٹیم تیندوے کو پنجرے میں ڈالنے میں ناکام رہے تو رات 10 بجے کے قریب اہلکاروں نے تیندوے کو مکمل طور پر بے ہوش کردیا جس کے بعد تیندوے کو بند جگہ پر قید کیا گیا۔

وائلڈ لائف بورڈ کے سربراہ رانا سعید خان نے کا کہنا ہے کہ تیندوے کو ریسکیو سینٹر میں رکھا جائے گا جو اسلام آباد چڑیا گھر کے لیے استعمال کیا جاتا تھا، جب تیندوے سے متعلق خبریں گردش کرنے لگیں تو وائلڈ لائف کے سربراہ کمشنر سے رابطے میں تھے۔

بعدازاں شام کو تقریباً 4 بجے ہاؤسنگ سوسائٹی میں تیندوے کے منڈلانے کی ویڈیو گردش کرنے لگیں، ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا تھا کہ تیندوا گھبراہٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے وہ بھاگنے کی کوشش کررہا ہے اور گھروں کی دیواریں پھلانگ رہا ہے۔

اس دوران تیندوے نے وائلڈ لائف کی ٹیم کے اہلکار پر دو بار حملہ بھی کیا، جانور کو پکڑنے کے دوران وائلڈ لائف ٹیم کے دو اسٹاف ممبرز سمیت 3 لوگ زخمی ہوئے۔

ایک اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نجی سیکیورٹی اہلکار تیندوے پر گولیاں ماررہا ہے، تاہم متعلقہ حکام نے ایسی خبروں کی تردید کردی۔

تیندوے سے متعلق ریسکیو کو اطلاع

شام 4 بج کر 20 منٹ پر ڈی ایچ اے سیکیورٹی نے اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کو اطلاع دی کہ تیندوے نے سیکیورٹی گارڈ پر حملہ کردیا ہے۔

وائلڈ لائف کی اہلکار رینا سعید خان نے بتایا کہ جس وقت وائلڈ لائف کی ٹیم ہاوسنگ اسکیم پر پہنچی تو ریسکیو 1122 پہلے ہی موجود تھی لیکن لیکن وہ علاقے کو گھیرے میں لینے میں ناکام رہی تھی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے عملے کی جانب سے لوگوں کو گھر اندر محدود رہنے کی وارننگ کے باوجود کئی ٹک ٹاکرز تیندوے کے ارد گرد جمع ہوگئے تھے، رش کی وجہ سےتیندوے نے لوگوں پر حملہ کیا۔

رینا سعید خان نے بتایا کہ تیندوے کو پالتو جانور رکھنا غیر قانونی ہے، پولیس کو اگر معلوم ہوا کہ اس جانور کا کوئی مالک ہے تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ابتدائی طور پر وائلڈ لائف عملے کے اہلکار رضوان محبوب نے شبہ ظاہر کیا کہ تیندوا قریبی فارم ہاؤس سے فرار ہوا ہے، تیندوے نے جنگلی جانور کی طرح حملہ نہیں کیا کیونکہ جنگلی جانور عام طور پر شکار کی گردن پر حملہ کرتا ہے۔

تیندے کا گھروں میں گھسنا اور لوگوں پر حملہ کرنے سے متعلق یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔

گزشتہ سال نومبر میں اسلام آباد کی مارگلہ کی پہاڑیوں کے سید پور ماڈل گاؤں میں تیندوے گھروں میں گھس گئے تھے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

دیہاتیوں کا کہنا تھا کہ علاقے میں چار تیندوے دیکھے گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024