• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

منیبہ علی ٹی ٹوئنٹی سنچری بنانے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

شائع February 16, 2023
— فوٹو: آئی سی سی
— فوٹو: آئی سی سی

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی اوپنر منیبہ علی نے سنچری اسکور کر کے تاریخ رقم کردی اور آئرلینڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر قومی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کی امید روشن ہوگئی ہے۔

جنوبی افریقہ میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔

بیٹنگ کے آغاز میں منیبہ علی نے 65 گیندوں پر 102 رنز کی شانداز اننگز کھیلی۔

آل راؤنڈر ندا ڈار نے بھی 2 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 33 رنز بنائے۔

آئرلینڈ کی جانب سے آرلین کیلی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان نے آئیرلینڈ کو جیت کے لیے 166 رنز کا ہدف دیا تھا، ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی ٹیم 95 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان نے میچ 70 رنز سے جیت لیا، ناصرہ سندھو نے ایئرلینڈ کی 4 وکٹیں حاصل کیں، ندا ڈار اور سعدیہ اقبال نے دو دو جبکہ فاطمہ ثناء اور طوبہ حسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آئرلینڈ کی جانب سے اورلا پرینڈرگاسٹ نے سب سے زیادہ 31 رنز بنائے۔

منیبہ علی کا ریکارڈ

بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والی 22 سالہ منیبہ علی کا تعلق کراچی سے ہے اور انہوں نے 2016 میں ویمن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوران اپنا ڈیبیو کیا تھا۔

اوپنر منیبہ نے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار سنچری بنانے کے بعد تاریخ رقم کی ہے۔

پاکستان کی خواتین کرکٹ کی تاریخ میں منیبہ علی ورلڈ کپ اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سنچری بنانے والی پہلی بلے باز خاتون کرکٹر بن گئیں ہیں۔

منیبہ علی دنیا میں چھٹی خاتون ہیں جنھیں یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔

منیبہ کی اننگز میں 14 چوکے شامل تھے اور انہوں نے مجموعی طور پر 68 گیندوں پر 150 کے اسٹرائیک ریٹ سے 102 رنز کی اننگز کھیلی۔

منیبہ علی کی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں یہ پانچویں سب سے بڑی اننگز بھی تھی۔

’ندا باجی نے کہا تھا بڑا اسکور بناؤ‘

میچ کے بعد پاکستانی کپتان بسمہ معروف نے کہا کہ انہیں منیبہ کی بلے بازی پر فخر ہے، انھوں نے خود کو حوصلہ دیا اور ثابت کیا کہ وہ ایسا کرسکتی ہیں، امید ہے وہ ایسے ہی کھیلتی رہیں گی۔

بسمہ کا کہنا تھا کہ اس میچ میں ٹیم نے بہتر کارکردگی دکھائی ہے اور ہوٹل جا کر ہم کیک کے ساتھ اس کا جشن منائیں گے۔

میچ کے بات گفتگو کرتے ہوئے منیبہ علی نے بتایا کہ جب مجھے اچھا آغاز ملا اور ندا باجی کے ساتھ شراکت قائم ہوئی تو وہ مجھے کہتی رہیں کہ بڑا سکور بناؤ، پھر 13ویں اوور میں مجھے پتا چل گیا تھا کہ میں سنچری بنا سکتی ہوں اور انھوں نے مجھے کافی سپورٹ کیا۔

منیبہ نے 2016 میں اپنے ڈیبیو کے بعد اب تک ویمن ون ڈے انٹرنیشنل میں 30 میچز اور ویمن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے 44 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

آئیرلینڈ کے خلاف جیت کے بعد پاکستان گروپ 2 میں تیسرے نمبر پر آگیا جس میں بھارت، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ بھی شامل ہیں۔

19 فروری کو پاکستان کا ٹاکرا ویسٹ انڈیز سے ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024