• KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:30pm Maghrib 5:07pm
  • ISB: Asr 3:29pm Maghrib 5:07pm
  • KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:30pm Maghrib 5:07pm
  • ISB: Asr 3:29pm Maghrib 5:07pm

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا اور پاکستانی کرکٹر نسیم شاہ ایک بار پھر توجہ کا مرکز

شائع February 16, 2023
— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی ماڈل اور اداکارہ اروشی روٹیلا نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کے انسٹاگرام پوسٹ پر انہیں سالگرہ کی مبارک باد دے دی۔

اروشی روٹیلا اور نسیم شاہ ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کے توجہ کا مرکز بن گئے، نسیم شاہ نے 5 روز قبل شاداب خان کو شادی کی مبارک باد دینے کے لیے انسٹاگرام پوسٹ کی تھی۔

اسی پوسٹ پر گزشتہ روز بھارتی اداکارہ نے نسیم شاہ کے سالگرہ کے موقع پر انہیں سالگرہ کی مبارک باد دینے کے ساتھ اعزازی ڈی ایس پی بننے پر بھی مبارک باد دی۔

اروشی روٹیلا کے کمنٹ پر نسیم شاہ نے اداکارہ کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ کے دوران دونوں سے متعلق افواہوں کا بازار گرم تھا اور ان کے درمیان تعلقات کی خبریں منظر عام پر آئیں تھیں۔

اُروشی روٹیلا نے ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران نسیم شاہ کی ایڈٹ شدہ مسکرانے کی ویڈیو اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی تھی، جس پر اداکارہ خبروں کی زینت بنی تھیں۔

بعدازاں نسیم شاہ نے صحافیوں کے سوال پر جواب دیا کہ وہ تو بھارتی اداکارہ اُروشی روٹیلا کو نہیں جانتے۔

ٹوئٹر پر اروشی روٹیلا اور نسیم شاہ ٹاپ ٹرینڈ

بھارتی اداکارہ کی جانب سے نسیم شاہ کو سالگرہ کی مابرک باد دینے کے بعد ٹوئٹر پر اروشی روٹیلا اور نسیم شاہ کے ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ کررہے ہیں۔

ٹوئٹر پر صارفین دلچسپ تبصرے اور میمز بناتے ہوئے بھی نظر آئے۔

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2024
کارٹون : 26 دسمبر 2024