• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ماہرہ خان کے فیشن برانڈ کے ’مہنگے ملبوسات‘ پر مداح ناراض

شائع February 15, 2023
—فائل فوٹو: انسٹاگرام
—فائل فوٹو: انسٹاگرام

کچھ روز قبل پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے ’ایم بائے ماہرہ‘ (M By Mahira) کے نام سے ملبوسات کا برانڈ لانچ کرنے کے بعد سفید کرتا شلوار کی قیمت پر ٹوئٹر صارفین ناخوش دکھائی دیے۔

’ایم بائے ماہرہ‘ کی ویب سائٹ پر کڑھائی کا کرتا شلوار کی قیمت 12 ہزار 800 روپے، ریشم کپڑے کے کُرتا شوار کی قیمت 24 ہزار 950 روپے اور آئرش لینن مردانہ طرز کے کُرتے کی قیمت 13 ہزار 600 روپے ہے۔

بہت سے لوگوں نے سوشل میڈیا پر ’مہنگے‘ ملبوسات پر ناراضی کا اظہار کیا اور طنزیہ ٹوئٹس کیں۔

سیرت شہزاد نے لکھا کہ ’ایم بائے ماہرہ (M by Mahira) میں ایم (M) کا مطلب مہنگا ہے‘

ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’اماں نے ایم بائے ماہرہ کے ملبوسات اور اس کی قیمتیں دیکھتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی شلوار قمیض 500 روپے کی قیمت پر میں سلوا دوں درزی سے‘۔

عنابا نے ٹوئٹ کی کہ ’ماہرہ میں آپ سے پیار کرتی ہوں لیکن پلیز سادہ سفید کُرتے 13 ہزار اور 24 ہزار میں فروخت نہ کریں‘ ۔

ایک اور ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’ایم بائے ماہرہ (M by Mahira) میں ایم (M) کا مطلب ایک لباس کی قیمت ملین ہے‘۔

ٹوئٹر صارف ’وار‘ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ’ایم بائے ماہرہ کے لباس کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں‘

مریم عامر نے لکھا کہ ’ایم بائے ماہرہ سے ٹم ہارٹن تک پاکستان غریب ملک نہیں ہے‘۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024