• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

محمد عامر کی گیند پر بابر اعظم کا شانداز کور ڈرائیو، ٹوئٹر پر میمز کا طوفان

شائع February 15, 2023
فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر

گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ کے انتہائی دلچسپ میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کی جانب سے کراچی کنگز کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی گیند پر خوبصورت کور ڈرائیو لگانے کے بعد ٹوئٹر پر بابر اعظم کے مداحوں نے آسمان سر پر اٹھا لیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال بابر اعظم نے کراچی کنگز چھوڑ کر پشاور زلمی شامل ہوگئے تھے جس کے بعد کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم اور فاسٹ باؤلر محمد عامر کی جانب سے بابر اعظم کے لیے ڈھکے چھپے انداز میں ناراضی کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز سنسنی سے بھرپور میچ کے بعد کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 2 رنز سے شکست دے دی تھی۔

میچ سے قبل ایک صحافی کی جانب سے محمد عامر سے جب پوچھا گیا کہ کیا پی ایس ایل میں واقعی عامر بمقابلہ بابر ہے، تو انھوں نےجواب دیا کہ ’میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے، میرے لیے بابر بھی ویسا ہی ہے جیسے ٹیلینڈر کھیل رہا ہو گا کیونکہ میرا کام ٹیم کو وکٹیں لے کر دینا ہے۔‘

محمد عامر کے جواب کے اسی پس منظرمیں جب بابر اعظم اور محمد عامر کا سامنا ہوا تو بابر نے عامر کا استقبال شاندار کور ڈرائیو سے کیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر بابر اعظم کے مداحوں نے آسمان سر پر اٹھا لیا۔

سعدیہ نے لکھا کہ ’عامر کی گیند پر بابر کی شانداز بیٹنگ میرے لیے آکسیجن کی طرح ہے‘

ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا ’کور ڈرائیو سب سے بہترین انتقام ہے

ایمن نے لکھا کہ ’ٹیل اینڈر۔۔۔بابر کے ایک کورڈرائیو کے بعد اوور ایکٹنگ کا کوئی فائدہ نہیں ہوا‘۔

عمران نے محمد عامر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ’سافٹ ویئر اپڈیٹ‘

جہانزیب نے دو تصاویر شیئر کرتے ہوئے موازنہ کیا۔

رمشا نے لکھا کہ بابر اعظم کی کامیابی اپنی کامیابی محسوس ہوتی ہے۔

اویناش آریان نے بھی بابر اعظم کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے تبصرہ کیا۔

سیمی نے لکھا کہ ’بابر اعظم کی ففٹی کراچی کنگز کی میجنمنٹ پر طمانچہ ہے‘۔

ماریا راجپوت نے بابر اعظم کی میچ کے بعد مسکرانے والی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’سکون کی نیند کے لیے بابر کی مسکراہٹ کافی ہے‘۔

ارسلان نصیر نے لکھا کہ ’چلو عماد اور عامر کا سافٹ ویئر اپڈیٹ ہوگیا‘۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024