• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ملتان سلطانز کو دھچکا، شاہنواز دھانی زخمی ہوکر پی ایس ایل سے باہر

شائع February 15, 2023
شاہنواز دھانی کے انجرڈ ہونے سے لاہور قلندر سے شکست کے بعد ملتان سلطانز کو دوسرا دھچکا لگا ہے — فوٹو: ٹوئٹر
شاہنواز دھانی کے انجرڈ ہونے سے لاہور قلندر سے شکست کے بعد ملتان سلطانز کو دوسرا دھچکا لگا ہے — فوٹو: ٹوئٹر

ملتان سلطانز کے فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن سے باہر ہوگئے۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں جہاں گزشتہ روز پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو شکست دی جب کہ ایونٹ کے افتتاح میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو کانٹے دار مقابلے کے بعد شکست دی تھی۔

ایونٹ کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز سے شکست کے بعد ملتان سلطانز کو ایک اور دھچکا لگا ہے کیونکہ اس کے فاسٹ باؤلر شاہنواز دہانی اپنے باؤلنگ کرانے والے ہاتھ کی شہادت کی انگلی میں فریکچر ہونے کی وجہ سے پی ایس ایل سیزن 8 سے باہر ہو گئے ہیں۔

ملتان سلطانز کے آفیشل ٹوئٹر پیج پر جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ہم شاہنواز دھانی کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ جلد ہی ٹیم کے ساتھ دوبارہ نظر آئیں گے۔

پی ایس ایل 2023 ملک کے چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے، لاہور قلندرز، کراچی کنگز، ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں اپنے 5،5 میچز ہوم گراؤنڈ پر کھیلیں گی۔

پاکستان سپر لیگ 2023 کا فائنل 19 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل جیتنے والی ٹیم کو 24 قیراط سونے سے بنی ٹرافی کے ساتھ 12 کروڑ روپے کی انعامی رقم بھی دی جائے گی۔

فائنل تک رسائی کرنے والی دوسری ٹیم کو 4 کروڑ 80 لاکھ روپے کی رقم دی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024