• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا نے بولی وڈ اداکارہ سے دوبارہ شادی کرلی

شائع February 15, 2023
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے بولی وڈ کی اداکارہ سے دوبارہ شادی کرلی۔

بھارت میڈیا انڈیا ٹوڈے کے مطابق ہاردک پانڈیا نے 31 مئی 2020 کو بالی وڈ اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ سے ممبئی کی ایک عدالت میں شادی کی تھی، کووڈ 19 کی وجہ سے شادی کی شاندار تقاریب منعقد نہیں ہوسکی تھیں۔

تاہم گزشتہ روز جوڑے سے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر دوبارہ شادی کی، جوڑے کا ایک بیٹا بھی ہے۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

شادی کی تقریب دھوم دھام سے منعقد کی گئی۔

تقریب راجستھان کے شہر اودے پور میں دریا کنارے شاندار ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں جوڑے کے قریبی دوست اور اہل خانہ نے شرکت کی۔

نتاشا اسٹینکووچ نے سفیدرنگ کے گاؤن کا انتخاب کیا جبکہ ہاردک پانڈیا نے سیاہ رنگ کا سوٹ پہن رکھا تھا۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے جوڑے نے لکھا کہ ’ہم نے آج ویلنٹائن ڈے منایا ہے اور اس وعدے کو دوبارہ دہرایا جو ہم نے تین سال قبل ایک دوسرے سے کیا تھا، اس خاص موقع پر اپنے خاندان اور دوست احباب کے ساتھ شریک ہوکر ہمیں بے حد خوشی ہے۔‘

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024