• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

شاہ چارلس کی اہلیہ کیملا تاج پوشی کے دوران متنازع کوہِ نور تاج نہیں پہنیں گی

شائع February 15, 2023
کوئین کنسورٹ کو ملکہ مریم کا تاج پہنایا جائے گا—رائل کلکشن ٹرسٹ
کوئین کنسورٹ کو ملکہ مریم کا تاج پہنایا جائے گا—رائل کلکشن ٹرسٹ

برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس سوم کی تاج پوشی کے موقع پر ان کی اہلیہ ملکہ کمیلا متنازع کوہ نور ہیرے سے مزین تاج نہیں پہنیں گی۔

ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بکنگھم پیلس کے بیان میں کہا گیا کہ 6 مئی کو کوئین کنسورٹ کمیلا کی تاج پوشی کی جائے گی جس میں انہیں کوئین میری کا تاج پہنایا جائے گا۔

یاد رہے کہ بھارت کئی مرتبہ یہ دعویٰ کر چکا ہے کہ کوہ نور کا اصل حق دار وہ ہے، اور بھارت نے یہ ہیرا واپس کرنے کا مطالبہ کیا تھا، کوہِ نور دنیا کا سب سے بڑا ہیرا ہے اور اس پر بھارت اور برطانیہ کے مابین ایک عرصے سے جھگڑا چل رہا ہے۔

برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس سوم کی اہلیہ کوئین کنسورٹ،کیملا
برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس سوم کی اہلیہ کوئین کنسورٹ،کیملا

کوہِ نور ایک تاریخی ہیرا ہے جسے ایسٹ انڈیا کمپنی نے سنہ 1849 میں بھارت سے ضبط کر کے ملکہ وکٹوریہ کو پیش کیا تھا اور اسے شاہی زیورات کا حصہ بنا دیا گیا تھا۔

کوہ نور کا تاج آخری بار چارلس کی دادی نے اپنی تاج پوشی کے دوران پہنا تھا۔

1947 میں بھارت سے آزادی کے بعد پاکستان اور افغانستان بھی اس نایاب ہیرے پر اپنی ملکیت کا دعویٰ کرتے ہیں۔

شاہ چارلس سینٹ ایڈورڈ کا تاج پہنیں گے
شاہ چارلس سینٹ ایڈورڈ کا تاج پہنیں گے

کیملا، ملکہ میری کا تاج پہنیں گی، یہ تاج سنہ 1911 میں کنگ جارج ششم کی اہلیہ نے پہنا تھا، بکنگھم پیلس کے مطابق تاجپوشی سے قبل کوئین میری کے تاج میں ضروری رد وبدل کی جائیں گی۔

بکنگھم پیلس نے بیان میں کہا کہ یہ برطانیہ کی ’حالیہ تاریخ‘ میں پہلی مرتبہ ہوگا جب ملکہ کی تاجپوشی کے لیےکسی پرانے تاج کو ’دوبارہ استعمال‘ کیا جائے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اس تاج میں برطانیہ کے شاہ چارلس کی والدہ ملکہ الزبتھ دوئم کے زیورات میں سے کچھ ہیرے استعمال کیے جائیں گے، یہ ہیرے ملکہ الزبتھ دوئم کے ذاتی کلیکشن میں سے ہوں گے جو وہ اکثر خود پہنا کرتی تھیں۔

کوئین میری کے تاج میں ضروری رد وبدل کے لیے تاج کو ٹاور آف لندن سے اٹھا لیا گیا۔

کوئین کنسورٹ کیملا کا تاج آخری مرتبہ 18ویں صدی میں استعمال کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024