• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

پنجاب: ٹک ٹاک پر ویڈیو پوسٹ کرنے والے 2 پولیس کانسٹیبلز معطل

شائع February 14, 2023
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

کوٹ چٹھہ کے 2 کانسٹیبلز کو لاک اپ میں موجود ملزم کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کرنے پر ملازمت سے معطل کردیا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق دونوں کانسٹیبلز پر غفلت برتنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر محمد راشد ہدایت نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کو اس معاملے کی انکوائری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ہنی ٹریپ

ریجنل پولیس افسر نے جنوبی پنجاب میں عوام میں ہنی ٹریپ (خواتین کے ذریعے لبھانے) کا شکار بنا کر اغوا کرنے کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کردی۔

اس سلسلے میں پولیس عوامی مقامات بالخصوص بس اسٹیشنز پر اعلانات کر رہی ہے۔

عوامی مقامات پر آگاہی پھیلانے والے اعلانات میں کہا جارہا ہے کہ ’ہنی ٹریپ کا شکار مت بنیے، خواتین کی لبھانے والےآواز اور سستی چیزوں اور کاروں کی لالچ آپ کو اغواکاروں کے شکنجے میں پہنچا سکتی ہے‘۔

ریجنل پولیس افسر سجاد حسن خان کے احکامات پر پولیس نے علاقے کے لوگوں کو اس جھانسے کے بارے میں آگاہ کیا۔

اعلانات میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ’اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کو بھی بتایے کہ اغوا کار انہیں پیار بھری کالز کر کے اور سوشل میڈیا پر قیمتی اشیا یا کاروں کی سستی قیمت پر فروخت کے اشتہار کے ذریعے اپنے شکنجے میں لا سکتے ہیں‘۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024