• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

حیدرآباد: اسکول کی عمارت سے گر کر 12 سالہ بچی جاں بحق

شائع February 13, 2023
ایڈیشنل پولیس سرجن ڈاکٹر وسیم خان نے کہا کہ مکمل پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے جس کے نتائج کا انتظار ہے—فائل فوٹو:اے پی
ایڈیشنل پولیس سرجن ڈاکٹر وسیم خان نے کہا کہ مکمل پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے جس کے نتائج کا انتظار ہے—فائل فوٹو:اے پی

حیدرآباد کے ایک نجی اسکول کی تیسری عمارت سے گر کر بچی جاں بحق ہوگئی جبکہ پولیس نے اسے ممکنہ ’خودکشی‘ قرار دیا ہے۔

ایس ایس پی حیدرآباد امجد شیخ نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے ظاہر ہے کہ 12 سالہ بچی نے ’خودکشی‘ کی ہے۔

ایس ایس پی امجد شیخ نے کہا کہ بچی نے اپنے اسکول کی عمارت کی تیسری منزل سے ’چھلانگ لگائی‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے اسکول کے بیگ پر کھڑی ہوئیں اور پھر دیوار پر چڑھ گئیں۔

ایس ایس پی نے کہا کہ فوٹیج میں یہ بھی دکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص نے مداخلت کرتے ہوئے روکنے کی کوشش کی لیکن بہت دیر ہو چکی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک اور سی سی ٹی وی کیمرے نے مقتول کو زمین پر گرتے ہوئے ریکارڈ کیا جبکہ دیگر طلبہ بھی وہاں موجود تھے۔

ایس ایس پی امجد شیخ نے بتایا کہ بچی کی لاش کو لیاقت یونیورسٹی ہسپتال کی سٹی برانچ منتقل کیا گیا جہاں مکمل پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ لڑکی کے والد محکمہ ریونیو میں سب رجسٹرار تھے اور کراچی میں تعینات تھے، بچی کی ماں ابتدائی طور پر حکام کو پوسٹ مارٹم کرنے کی اجازت نہیں دے رہی تھی لیکن بعد میں انہیں راضی کیا گیا۔

میڈیکو لیگل افسر ڈاکٹر صنوبر نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ عمارت سے الٹی گرنے کی وجہ سے لڑکی کا چہرہ مکمل طور پر ٹوٹ چکا ہے، تاہم انہوں نے موت کی وجہ پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

ایڈیشنل پولیس سرجن ڈاکٹر وسیم خان نے کہا کہ مکمل پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے جس کے نتائج کا انتظار ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024