• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

راکھی ساونت کے شوہرعادل درانی کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج

شائع February 13, 2023
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی اداکار راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی کے خلاف ایرانی لڑکی نے ریپ کا مقدمہ درج کرلیا۔

بھارتی اخبار ’اکنامک ٹائمز‘ کے مطابق یہ مقدمہ میسور پولیس اسٹیشن میں تعزیرات انڈیا 376 کے تحت درج کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نوجوان ایرانی خاتون نے عادل درانی پر ریپ کا الزام لگایا ہے، یاد رہے کہ راکھی ساونت کی جانب سے دھوکا دہی کے الزام میں عادل درانی پہلے ہی جیل میں ہے۔

ایرانی لڑکی کی جانب سے عادل درنی کے خلاف یہ دوسرا مقدمہ ہے۔

ایرانی لڑکی نے مقدمے میں دعویٰ کیا ہے کہ عادل نے شادی کے بہانے 5 ماہ تک جنسی استحصال کا نشانہ بناتا رہا اور بعدازاں شادی سے انکار کردیا۔

لڑکی نے دعویٰ کیا کہ ’جب میں نے شادی کرنے پر اصرار کیا تو عادل نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس کے دیگر خواتین کے ساتھ بھی اسی طرح کے تعلقات ہیں۔

مقدمے میں لڑکی نے دعویٰ کیا کہ عادل نے میری نجی تصاویر اور ویڈیوز دکھا کر بلیک میل کیا تاکہ میں اس کے خلاف مقدمہ درج نہ کرسکوں۔

بعدازاں پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

خیال رہے اداکارہ اور ان کے شوہر کے درمیان شادی کا اعلان کرنے کے چند روز بعد ہی جھگڑا ہو گیا تھا تاہم گزشتہ ہفتے راکھی ساونت نے میڈیا کے سامنے انکشاف کیا تھا کہ عادل کے غیر ازدواجی تعلقات تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024