• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

پاک-امریکا دفاعی مذاکرات کے دوسرے مرحلے کا آج سے واشنگٹن میں آغاز

شائع February 13, 2023
یہ پاکستان اور امریکا کے درمیانی سطح کے دفاعی مذاکرات کا دوسرا دور ہوگا— فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان
یہ پاکستان اور امریکا کے درمیانی سطح کے دفاعی مذاکرات کا دوسرا دور ہوگا— فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان

پاکستان اور امریکا 13 فروری سے 16 تک واشنگٹن میں دوطرفہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کے امور پر مذاکرات کریں گے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے آج جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ جنوری 2021 میں پاکستان میں ہونے والے مذاکرات کے پہلے دور کے بعد پاکستان اور امریکا کے درمیانی سطح کے دفاعی مذاکرات کا دوسرا دور ہوگا۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کا بین الاضلاعی وفد چیف آف جنرل اسٹاف کی زیر قیادت وزارت خارجہ، جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز اور تین سروسز ہیڈ کوارٹرز کے سینئر حکام پر مشتمل ہو گا، امریکی ملٹی ایجنسی ٹیم کی نمائندگی انڈر سیکریٹری آف ڈیفنس کا دفتر کرے گا۔

حال ہی میں واشنگٹن میں ڈان کے ساتھ ایک انٹرویو میں امریکی محکمہ خارجہ کے کونسلر ڈیرک چولیٹ نے دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں اسلام آباد کی مدد کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

یاد رہے کہ حال ہی میں پشاور کے علاقے پولیس لائنز میں ہونے والے خود دھماکے میں 100 سے زائد افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو گئی تھے۔

امریکی وزیر خارجہ کے لیے خصوصی سفارتی ذمہ داریاں انجام دینے والے چولٹ مختلف مسائل پر بات چیت کے لیے آنے والے ہفتے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

سینئر امریکی سفارت کار سے جب پوچھا گیا کہ ان کے ایجنڈے میں سرفہرست آئٹم کیا ہو گا تو انہوں نے جواب دیا امریکا کے لیے اہم بات یہ ہو گی کہ ہم کس طرح اس شراکت داری کو مزید گہرا کرتے ہوئے پاکستان کی مدد کر سکتے ہیں کیونکہ پاکستان بلاشبہ چیلنجنگ اقتصادی صورتحال سے نمٹنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اب بھی سیلاب کی صورتحال سے بحالی کی کوشش کر رہا ہے اور ابھرتے ہوئے انسداد دہشت گردی کے خطرے سے بھی نمٹ رہا ہے جس نے صورتحال کو مزید خراب کر دیا ہے۔

چولیٹ نے نشاندہی کی تھی کہ امریکا اور پاکستان پہلے ہی اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں جو افغان جنگ کے دوران متاثر ہوئے تھے لیکن کابل سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد جلد ہی ان میں بہتری آنا شروع ہو گئی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فریم ورک معاہدے کے مذاکرات فروری کے آخری ہفتے میں واشنگٹن میں ہوں گے، لہٰذا میری واپسی کے ایک ہفتے بعد ہم اگلے ماہ انسداد دہشت گردی کے مذاکرات بھی کریں گے۔

انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ اگلے ماہ اسلام آباد میں منعقد ہو سکتے ہیں جس میں کالعدم عسکریت پسند گروپوں تحریک طالبان پاکستان اور اسلامک اسٹیٹ-خراسان جیسے گروپوں کی کارروائیوں پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی جنہوں نے ایک بار پھر خطے میں اپنی سرگرمیاں بڑھا دی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024