• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

’سب ستارے ہمارے‘، پی ایس ایل 8 کا ترانہ جاری

شائع February 11, 2023
پی ایس ایل کا آغاز 13 فروری کو ملتان میں ہوگا—فوٹو: ڈان نیوز
پی ایس ایل کا آغاز 13 فروری کو ملتان میں ہوگا—فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 2023 کا آفیشل ترانہ جاری کردیا گیا، جس کا عنوان ’سب ستارے ہمارے‘ رکھا گیا ہے جو روشن رہیں گے۔

پی ایس ایل کا باقاعدہ آغاز 13 فروری کو ملتان میں ہوگا لیکن لیگ کے 8ویں سیزن کا آفیشل ترانہ جاری کردیا گیا ہے اور جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔

آفیشل ترانے کی موسیقی میں شائے گل، عاصم اظہر اور فارس شفیع نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

ویڈیو 3 منٹ 20 سیکنڈ پر مشتمل ہے، جس کا آغاز پی ایس ایل کی ٹیموں کے پرچم تھامے گھڑ سواروں کی دوڑ سے ہوتا ہے اور یوں سنائی دیتا ہے کہ برق رفتار گھوڑوں کے دوڑنے کی آواز آرہی ہو۔

موسیقی کی مختلف اقسام سے گیت کو مزید دلچسپ بنایا گیا ہے۔

پی ایس ایل کے آفیشل ترانے میں لاہور قلندرز کے چمپیئن کپتان شاہین شاہ آفریدی، ملتان سلطانز کے فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی، کپتان محمد رضوان، کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم، اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کے علاوہ حارث رؤف اور دیگر اسٹارز بھی جلوہ گر ہیں۔

پی ایس ایل 8 کی ٹرافی بھی ویڈیو کے اختتامی لمحات میں دکھائی گئی ہے۔

پی ایس ایل کے آفیشل ترانے کے بارے میں ٹوئٹر پر بھی شائقین نے ردعمل کا اظہار کیا تاہم چند ایک نے پی ایس ایل کے پرانے ترانے سیٹی بجے گی کو اپنا فیورٹ ترانہ قرار دیا۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024