• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

’دشمن آپ کو ہم سے چرا نہ لے‘ چاہت علی خان کے پی ایس ایل ترانے پر دلچسپ تبصرے

شائع February 11, 2023
— فوٹو: اسکرین شاٹ
— فوٹو: اسکرین شاٹ

ایک جانب کرکٹ شائقین پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کا ترانہ ریلیز ہونے کا انتظار کر رہے ہیں تو اسی دوران خود کو کلاسیکل سنگر اور موسیقار کہلانے والے چاہت علی خان نے ٹوئٹر پر پی ایس ایل کا ترانہ جاری کر دیا۔

چاہت علی خان کی جانب جاری کیا گیا پی ایس ایل کا ترانہ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے جسے تقریباً 10 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

پی ایس ایل کا ٹائٹل ’یہ جو پیارا پی ایس ایل‘ ہے کے نام سے شیئر کیا گیا۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کی تیاریاں اس وقت زور و شور سے جاری ہیں، پہلا میچ 13 فروری کو ملتان میں کھیلا جائے گا، ملتان پہلی بار پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلے میچ کی میزبانی کرے گا۔

پی ایس ایل کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ گلوکار عاصم اظہر ، شائے گِل، فارس شفیع اپنی آواز کا جادو جگائیں گے جبکہ اسے عبداللہ صدیقی نے پروڈیوس کیا ہے۔

پی ایس ایل 8 کے ترانے کی ریلیز کی تاریخ ابھی تک سامنے نہیں آئی لیکن اسے جلد ہی ریلیز کر دیا جائے گا۔

اسی دوران چاہت فتح علی خان نے پی ایس ایل کا ترانہ جاری کیا جو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہو رہا ہے، لیکن اس کی وجہ گانے کو سراہا نہیں جا رہا بلکہ اس پر دلچسپ انداز سے تنقید کی جا رہی۔

شفاعت علی خان نے لکھا کہ ’اب تک کا سب سے بہترین پی ایس ایل ترانہ ہے، عاصم اظہر اور علی ظفر آپ دونوں تھوڑی محنت کریں پلیز‘۔

صحافی سلیم صافی نے لکھا جس طرح اس ملک کی سیاست ہو رہی ہے اسی طرح موسیقی تخلیق ہو رہی ہے۔

چاہت فتح علی خان کا گانا شیئر کیے ہوئے ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’لگتا ہے ڈھنچک پوجا کے مقابلے کا اب کوئی آ گیا ہے۔‘

ٹوئٹر صارف سونا نے سوال کیا کہ ’سر آپ گانے کے بول پہلے لکھتے ہیں یا جو منہ میں آتا ہے بولتے چلے جاتے ہیں؟‘

فائزی مرزا نے لکھا کہ ’کیا سُر اور ساز کا تال میل ہے دشمن آپ کو ہم سے چرا نہ لے‘

شہرام خان نے لکھا کہ ’جس کو بلڈ پریشر کا مسئلہ نہیں ہے وہ لوگ لازمی اس گانے کو سنیں‘۔

ٹوئٹر صارف آیت نے پی ایس ایل کے گزشتہ ترانے کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ ترانہ گروو میرا سے بہتر ہے‘۔

حسن احمد نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ پی سی بی کو یہ ترانہ پاکستان سپر لیگ کا آفیشل ترانہ رکھ لینا چاہیے’۔

ربیعہ منیر وڑائچ نے لکھا کہ ’سر ایسا مت کریں، میں پی ایس ایل بہت شوق سے دیکھتی ہوں لیکن اس گانے کے بعد شاید ایسا ممکن نہ ہو، مجھے اپنے کانوں کی سرجری کروانے کی ضرورت ہے‘۔

سعد نے اس پر تبصرہ کیا کہ ’آئی ایم ایف سے منظور شدہ بجٹ سے بنا گانا‘۔

چاہت علی خان کی جانب سے پی ایس ایل ترانہ جاری کرنے کے بعد جہاں کئی لوگ اس ترانے سے محظوظ ہو رہے ہیں تو وہی دوسری طرف اسے مضحکہ خیز قرار دے کر ملے جلے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں ایک ہفتے سے بھی کم وقت باقی ہے، شائقین اس سال کے آفیشل ترانہ جاری ہونے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024