بلوچستان: دکی، شارگ میں کوئلے کی کان میں حادثہ، 3 مزدور جاں بحق
بلوچستان کی دکی اور شارگ کوئلہ فیلڈ کی کانوں میں ہونے والے 2 حادثات میں 3 کان کن جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق لیویز حکام کا کہنا ہے کہ پہلا واقعہ دکی میں واقع کوئلہ کان میں اس وقت پیش آیا جب کان سے کوئلہ اٹھانے والی ٹرالی کی رسی ٹوٹ گئی اور کان میں کام کرنے والے مزدوروں پر جا گری، حادثے میں کان کے 2 مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
لیویز حکام نے بتایا کہ حادثے کے بعد دونوں مزدروں کی کان کے اندر موقع پر ہی موت ہو گئی جن کی لاشوں کو ریسکیو رضا کاروں نے دیگر مزدوروں کی مدد سے باہر نکالا۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت افغانستان سے تعلق رکھنے والے اختر محمد علی زئی اور ضلع قلعہ سیف اللہ کے خواجہ محمد کے ناموں سے ہوئی۔
متوفی مزدروں کی لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور بعد ازاں لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔
واشوک میں بس اور ٹرک کے درمیان تصادم، 4 افراد جاں بحق، 15 زخمی
دوسری جانب ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ضلع واشوک کے علاقے بسیمہ کے قریب بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور خواتین اور بچوں سمیت 15 دیگر زخمی ہوگئے۔
اسسٹنٹ کمشنر بسیمہ شہزاد زہری نے ڈان کو بتایا کہ حادثے کا شکار بس تربت سے کوئٹہ جا رہی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں میں بس ڈرائیور بھی شامل ہے، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں مزید علاج کے لیے کوئٹہ کے ہسپتال منتقل کرنے سے قبل طبی امداد فراہم کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں میں سے 4 مسافروں کی حالت تشویشناک ہے، اسسٹنٹ کمشنر نے حادثے کی وجہ نہیں بتائی۔