• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

رئیل می 10 پرو کولا ایڈیشن پیش

شائع February 10, 2023
—فوٹو: ٹوئٹر
—فوٹو: ٹوئٹر

اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی رئیل می نے اپنے خصوصی کوکا کولا ایڈیشن فون 10 پرو کو فروخت کے لیے پیش کردیا۔

رئیل می نے رواں ماہ فروری کے آغاز میں تصدیق کی تھی کہ وہ 10 پرو کو کولا ایڈیشن کے ساتھ پیش کرے گی۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر مذکورہ فون کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد چہ مگوئیاں تھیں کہ مشروب بنانے والی ملٹی نیشنل کمپنی کوکا کولا اسمارٹ فونز کی دنیا میں قدم رکھنے جا رہی ہے۔

رئیل می 10 کولا ایڈیشن کو 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے ساتھ پیش کیا ہے۔

اسنیپ ڈریگن 595 کے حامل فون کو فائیو جی ٹیکنالوجی کے سپورٹ کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور اس میں 5 ہزار ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری دی گئی ہے۔

خصوصی ایڈیشن کے فون کو 72۔6 انچ اسکرین کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور اس کے بیک پر دو کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 108 میگا پکسل جب کہ دوسرا 2 میگا پکسل کا میکرو کیمرا ہے۔

فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل سیفلی کیمرا دیا گیا ہے اور اسے فنگر پرنٹ سینسر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

ایںڈرائیڈ 13 کے آپریٹنگ سسٹم سے لیس فون میں 33 واٹ کا فاسٹ چارجر دیا گیا ہے اور اسے ابتدائی طور پر صرف آن لائن فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے، تاہم جلد ہی اسے عام فروخت کے لیے بھی پیش کردیا گیا جائے گا۔

خبریں ہیں کہ کوکا کولا ایڈیشن کے 10 ہزار سیٹ بنائے گئے ہیں اور اس میں کولا تھیم کے رنگ ٹونز اور دیگر فیچرز بھی دیے گئے ہیں جب کہ فون کی باڈی پر مشروب بنانے والی کمپنی کا لوگو بھی دیا گیا ہے۔

فون کی قیمت مختلف ممالک میں مختلف رکھی گئی ہے اور اس کی قیمت 255 امریکی ڈالر سے 270 امریکی ڈالر تک رکھی گئی ہے جو کہ پاکستانی 70 سے 73 ہزار روپے تک بنتی ہے۔

فون کی قیمت کے حوالے سے پہلے ہی چہ مگوئیاں تھیں کہ اس کی قیمت 70 سے 90 ہزار کے درمیان رکھی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024