• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اداکارہ مریم نفیس کے شوہر کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

شائع February 10, 2023
— فائل فوٹو: انسٹاگرام
— فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ مریم نفیس کے شوہر امان احمد کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، اداکارہ نے سوشل میڈیا پر احوال بتاتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو شہر برباد کرنے پر مبارک ہو۔

مریم نفیس نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ’اذیت ناک رات گزارنے کے بعد میں اس بات کو اپنے حد تک محدود نہیں رکھ سکتی، گزشتہ شام میرے شوہر کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’یہاں فکرمند ہونے کی بات لوٹ جانے والی اشیا نہیں بلکہ صدمہ ہے، کسی نے امان کے سر پر بندوق رکھی، یہ سوچ ایک صدمے جیسی ہے‘۔

انہوں نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ شہر کتوں کے ہاتھوں میں ہے، ہر طرف لوگوں کو لوٹا جارہا ہے، شدید ٹریفک جام میں بھی ڈاکو لوٹ رہے ہیں، کوئی اس شہر کے لوگوں کی فکر کرنے والا کوئی نہیں ہے، یہ سب عام ہوچکا ہے‘۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’تمام اسٹیک ہولڈرز کو شہر برباد کرنے پر مبارک ہو‘۔

ساتھ ہی مریم نفیس نے شوہر کی خیریت بتاتے ہوئے لکھا کہ الحمداللہ وہ خیریت سے ہیں۔

واضح رہے کہ دسمبر 2022 میں اداکار عنایت خان چوتھی بار کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کا شکار ہوئے تھے، ڈاکوؤں نے اداکار عنایت خان کو جم سے واپس گھر واپس جاتے راستے میں گن پوائنٹ پر لوٹ لیا تھا۔

انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا تھا کہ 2 ضرورت مند لڑکوں نے پستول دکھا کر میرا سیل فون اور کچھ ضروری سامان چھین لیا، اداکار نے لکھا تھا کہ میں یہ بات شاید اسٹیٹس پر شیئر نہیں کرتا لیکن یہ میرے ساتھ چوتھی بار ہوا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024